Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم پرآج بھی بیہود الزامات کیوں؟ اس کے مقاصد کیاہیں؟ (1) (الطاف حسین )
Posted on: 10/6/2025
ایم کیوایم پرآج بھی بیہود الزامات کیوں؟ اس کے مقاصد کیاہیں؟ (1) (الطاف حسین )
ایم کیوایم ایک سچی عوامی جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر پاکستان میں جاگیرداروں اور جرنیلوں کے گٹھ جوڑ کے رائج فرسودہ نظام اوراسٹیٹس کو کوچیلنج کیاتھا۔ اسی لئے ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کو فوجی آپریشن شروع کیا گیا جو آج تک جاری ہے ۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعد سے ہی ملک پر انگریزوں کی فرمانبرداری اور اطاعت گزاری کرنے والے فوجی جرنیلوں اورجاگیرداروں کا قبضہ ہوگیا، جنہیں بیرونی طاقتوں کی آشیرباد حاصل تھی اسلئےکہ بیرونی طاقتوں کو منتخب عوامی حکومتوں کےبجائے فوجی ڈکٹیٹرز سے معاملات طے کرنے میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ عوامی حکومتیں عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کرپالیسیاں بناتی ہیں جبکہ فوجی ڈکٹیٹرز اور اس کی ماتحت اشرافیہ ملک وقوم کے بجائے بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے پالیسیاں بناتی ہے اوربیرونی طاقتوں کی ہرجائز وناجائز بات مانتی ہے۔قیام پاکستان کے بعد سے ملک اسی اصول پر چل رہاہے۔ اسی وجہ سے مغربی طاقتوں کوبھی پاکستان میں کوئی ایسی جماعت پسند نہیں آئی جوحقیقی معنو ں میں عوام کی صفوں سے نکلی ہو۔ ایم کیوایم کاجرم یہ ہے کہ اس نے غریب ومتوسط طبقے سے جنم لیا، جس کی پوری قیادت نچلےطبقے سے تھی اور جس نے غریب، نچلے متوسط طبقے اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کو پاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے ایوان بالا میں بھیجاجہاں ایم کیوایم سے قبل صرف بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سردار اورسرمایہ دار ہی پہنچتے تھے۔ جواشرافیہ طبقے اور بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے ملک کی پالیسیاں بناتے تھے۔ ایم کیوایم نے اس اسٹیٹس کو کوچیلنج کیا۔کراچی سے جنم لینے والی ایم کیوایم کے منشوراور انقلابی فکروفلسفہ کی وجہ سے اسے نہ صرف دیہی سندھ بلکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے عوام نے بھی پسند کرنا شروع کیا، ملک بھر سے تمام قوموں کے نوجوانوں کے وفود نے نائن زیروپر مجھ سے ملاقاتیں کرکے ایم کیوایم کو ملک بھر میں پھیلانے کی درخواستیں کیں۔ ہم نے ایم کیوایم کاپیغام پورے ملک میں پھیلانے کےلئے مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا، چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے یونٹس قائم کئے۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سےایم کیوایم کوقبول نہیں کیا اور اس کو پورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کےخلاف فوجی آپریشن شروع کیا جس کی منظوری امریکہ اوردیگر مغربی طاقتوں نے دی کیونکہ انہیں بھی ایسی جماعت پسندنہیں تھی جواشرافیہ طبقہ کے بجائے مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہو۔ لہٰذا فوجی اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے اورملک بھرکے عوام کوایم کیوایم سے دور کرنے کے لئے اس کے خلا ف بڑے پیمانے پرزہریلے پروپیگنڈے شروع کردیے، اسے ایک منظم عوامی جماعت کے بجائے مافیاقراردیا،اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کوانقلابی سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشت گرد کے طورپرپیش کیا، ایم کیوایم پر قتل، دہشت گردی، بھتہ خوری اورطرح طرح کےانتہائی شرمناک ، جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگائےگئے، اس کے لئے اخبارات اورسر کاری چینل پی ٹی وی کو استعمال کیا گیا جن پرایم کیوایم کے خلاف طرح طرح کی جھوٹی اورمن گھڑت کہانیاں پیش کی جاتیں، اس سلسلے میں صحافیوں، کالم نگاروں کو استعمال کیاگیا۔ایم کیوایم نے 1987ء سے 2015ء تک ہرعام انتخابات میں عوام کے بھاری ووٹ لیکربار باربھرپورکامیابی حاصل کی اورعوام نے بار بار اس پر لگائے گئے بیہودہ الزامات کومسترد کیا۔ لیکن ایم کیوایم اوراس کے ووٹرزاورسپورٹرز سے ازلی نفرت اورتعصب رکھنےوالے نام نہاد صحافی، اینکرز اوریوٹیوبرزایم کیوایم پر جھوٹے،من گھڑت اوربے بنیاد الزامات لگانےسےباز نہ آئے اورآج تک الزامات لگارہے ہیں۔ بیرون ملک سے اپنے یوٹیوب چینلز چلانے والے بعض اینکرز اوریوٹیوبرز بھی ایم کیوایم کےبارے میں فوج کے تیار کردہ الزامات اوربیانیہ پیش کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے بارے میں ایک الزام بہت شدومد سےلگایاجاتارہاہے اورآج تک لگایا جاتاہے اورگزشتہ روز بھی مہدی نامی ایک یوٹیوب جو سابق فوجی افسر ہے، اس نےبھی اپنے پروگرام میں فوج کایہ الزام دہرایا کہ ایم کیوایم کو فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق نے بنایاجبکہ یہ الزام سراسرجھوٹ اورمضحکہ خیز ہے۔اس یوٹیوبر کومعلوم ہوناچاہیے کہ میں نے 11جون 1978ء کوآل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن بنائی اوربنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں جنہیں عرف عام میں بہاری کہاجاتاہے،ان کی وطن واپسی کےلئے 14اگست 1979ء کو قائداعظم محمد علی جناح کےمزار کے باہر پرامن مظاہرہ کرنے کی پاداش میں مجھےگرفتارکیاگیا،مجھے فوج کی قید میں بہیمانہ تشدد کیاگیا۔
فوجیوں نے مجھ سے معافی نامہ لکھنے کاکہا،مجھے APMSO ختم کرنے کے لئے پی آئی اے، کسٹمز میں بڑی بڑی ملازمتوں کی پیشکش کی ،میں نے انکار کیا۔جنرل ضیاء الحق کی مارشل لا حکومت کی سمری ملٹری کورٹ نے مجھ پر جھوٹامقدمہ بناکر میراٹرائل کیا اورمجھے 9ماہ قید بامشقت اور5 کوڑوں کی سزا دی،میں نےکسی قسم کی معافی نہیں مانگی بلکہ اپنی سزاپوری کی، اس وقت MQM وجود میں نہیں آئی تھی۔ 18مارچ 1984ء کو MQM وجود میں آئی تو1985ء میں اس وقت کے صوبائی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئرافضل نے مجھے اپنے دفتربلا کر پیشکشیں کیں کہ تم نے مہاجروں کےلئے جوایم کیوایم بنائی ہے اسے ختم کردو، ہم تمہیں بہت بڑی زمینیں دیں گے، وہاں فلیٹس بناؤ، کاروبار کرو، پیسہ بناؤ، اپنی زندگی بناؤ ، مجھے طرح طرح کی پیشکشیں کی گئیں ۔ میں نے ایم کیوایم کوختم کرنے سے انکارکیاتومجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ میرے ایم کیوایم ختم کرنے کے انکارکے بعدسے ہی فوج نے MQM کوکچلنے اورمجھے راستے سے ہٹانے کےلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیارکرنا شروع کئے اورایم کیوایم پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنے شروع کردیے۔ اگرایم کیوایم کوجنرل ضیاء الحق نے بنایاہوتاتواس کی فوجی حکومت MQM کی سرپرستی کرتی، اس کوکچلنے کےلئے ظلم وستم کے پہاڑنہ توڑتی، الطاف حسین کو گرفتارکرکے فوجی ٹارچرسیلوں میں اس پر ظالمانہ تشدد نہ کرتی۔ ایم کیوایم کوختم کرنے کےلئے فوجی طاقت کااستعمال نہ کرتی ۔ ایک اوریوٹیوبرجوخودفوج کی تشکیل کردہ عمران خان حکومت میں اعلیٰ عہدے پرفائزتھے، انہوں نے بھی MQM پر تشددپسند جماعت ہونےکا بہتان لگایا ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔ ان نام نہاد اینکرز، صحافیوں اوریوٹیوبرز نے آج تک ایم کیوایم کےخلاف کئے جانے والے ظالمانہ فوجی آپریشن اوراس کے ہزاروں کارکنوں کےماورائے عدالت قتل کے خلاف مذمت کے دولفظ نہیں بولے بلکہ آج بھی یہ لوگ ایم کیوایم کے خلاف فوج کابیانیہ پیش کررہے ہیں تاکہ پنجاب، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، سندھ ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے عوام کوالطاف حسین اور اس کی ایم کیوایم سے دور کیاجائے ۔میں بیہودہ الزامات لگانے والے ان لوگوں کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ ٹی وی پر مجھ سے لائیومناظرہ کرلیں ،اگر وہ مجھے شکست دیدیں گے تومیں خلوص دل سے اپنی شکست قبول کرلوں گااوراگریہ لوگ شکست کھاجائیں توانہیں ایم کیوایم کے خلاف فوج کاجھوٹابیانیہ پیش کرنے کا سلسلہ بندکرناہوگا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 326ویں فکری نشست سے خطاب 5 اکتوبر 2025 (مکمل فکری نشست دیکھئے
)
https://
youtu.be/PZ0K2sZSD1E?si
=MAIdlGwpSmhcpTuM
10/12/2025 2:26:37 PM
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید
...
11 Oct 2025
میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پرعمران خان صاح
...
11 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کے صاحبزادے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تعز
...
09 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کی حقوق العباد کے لئے خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش ک
...
09 Oct 2025
ایم کیو ایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثار پنہور اور انور ترین کی جبر
...
08 Oct 2025
میں ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورکوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن آفتاب الدین بق
...
08 Oct 2025
میں نثار احمد پہنور اور انور خان ترین کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی اد
...
08 Oct 2025
اساتذہ کے عالمی دن پرایک عظیم اورقلندرصفت استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر
...
05 Oct 2025
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us