Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید رہےگا۔ الطاف حسین


آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید رہےگا۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/11/2025

آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید رہےگا۔ الطاف حسین #AftabBaqaiRIP آفتاب الدین بقائی صاحب چاردہائیوں سے تحریک سےجڑے رہے، وہ تحریک کےمخلص، وفادار اورثابت قدم ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے36 برس سعودی عرب میں گزارے اورمحبان پاکستان کے پلیٹ فارم سے مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد 2021ء میں پاکستان آگئےتھے اور تحریکی سرگرمیوں میں فعال ہوگئے۔  22، اگست2016ء کے بعد جب نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تو ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین کو گرفتارکرلیاگیا، انہیں بدترین تشدد کانشانہ بنایا گیا ،جب پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو شہید کردیا گیا توان کے خلاء کو پورا کرنے اور تحریک امور کو جاری رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی اور آفتاب بقائی کو اس کمیٹی کا انچارج مقررکیا گیا۔ انہوں نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر چند ساتھیوں کے ساتھ میدان عمل میں آکر گلی گلی، محلہ محلہ تنظیمی جدوجہد جاری رکھی اور چھاپے گرفتاریوں کے عمل سے گزر کرپختہ سے پختہ ہوتے رہے، اس دوران باربار کبھی انہیں اورکبھی ان کے صاحبزادے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جاتا رہا، وہ جیل میں بھی رہے لیکن رہائی کے بعد دوبارہ تحریکی خدمات انجام دیتے رہے۔ اس دوران انہیں دل کاعارضہ لاحق ہوا اور وہ اسپتال میں زیرعلاج بھی رہے جبکہ ان پراپنی علیل اہلیہ کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری تھی جن کا ڈائیلاسز چل رہا ہے ۔آفتاب بقائی صاحب نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی علالت کے باوجود تنظیمی جدوجہد ترک نہیں کی اورتحریکی کارکنان سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ دوروز قبل انہیں سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آفتاب بقائی مرحوم سے ہونے والی گفتگو اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو بھلانا بہت مشکل ہے وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے اوران کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ وجاوید رہے گا۔  اللہ تعالیٰ ، آفتاب الدین بقائی صاحب کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین) الطاف حسین 328 ویں فکری نشست سے خطاب 10اکتوبر 2025 youtu.be/OUlREyf4p9o?si


10/12/2025 2:37:03 PM