Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور انہوں نے ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہد اورفلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپورحمایت کی ہے،
Posted on: 10/4/2025
ف
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور انہوں نے ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہد اورفلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپورحمایت کی ہے،
#Gaza
#GazaPlan
#Palestine
پاکستان کی مختلف حکومتوں نے بھی عوامی رائے عامہ کے دباؤ میں عوام کے اس مؤقف کوہمیشہ پیش نظر رکھالیکن کیا پاکستان کے عوام نے کبھی یہ سوچاہوگاکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوراسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کے بارے میں ایک ایسے20نکاتی منصوبہ کا اعلان کریں گے جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کاسرے سے کوئی ذکرنہیں ہوگا اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس کی مکمل حمایت کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ یہ مطالبہ بھی کیاکہ صدرٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دیاجائے؟کیاعوام نے کبھی سوچا تھاکہ پاکستان کی فوج کے سر براہ فیلڈ مارشل امریکہ اوراسرائیل کے اس مشترکہ منصوبے کی حمایت کریں گے اور اس منصوبے کی تشکیل میں کردار اداکریں گے جس میں فلسطینی ریاست کاذکرنہیں ہوگا؟ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ بیان آیا ہے کہ ان کے 20 نکاتی امن منصوبے پر پاکستان سمیت تمام ممالک کے دستخط موجود ہیں۔اس امن منصوبے پرپاکستانی عوام نے نہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوران کی کابینہ نے دستخط کیے ہیں اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسےخوش آئند قراردیا ہے۔ اس منصوبے پر آج پاکستان میں حکومت کی جانب سے خوشی میں مٹھائیاں بانٹی جارہی ہیں، فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف،صدرآصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوروزیراعظم کے قریبی رفقا، مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کے رہنما امریکہ کے صدرکوان کے پیش کردہ 20نکاتی منصوبے پر شاباش پیش کررہے ہیں، ان کی تعریفیں کررہے ہیں اورانہیں امن کاعلمبردارقراردیتے ہوئے امن کانوبل انعام دینے کی اپیلیں کررہے ہیں۔ آنےوالاوقت کیا ہوگا یہ اللہ بہترجانتا ہے لیکن میں یہ سوال کرتاہوں کہ فارم 47 کے جعلی وزیراعظم شہباز شریف ، وزیرخارجہ اورفیلڈ مارشل نےفلسطینی ریاست کے قیام سے انکارکرنےوالے امن منصوبے کی حمایت کیسےکردی؟ اسےخوش آئند کیسے قرار دیدیا؟ حکمرانوں نے اسے بھلے ہی قبول کرلیا ہو لیکن کیا پاکستان کے 25 کروڑ عوام اس منصوبے کوقبول کریں گے جس میں فلسطینی ریاست کا سرے سے ذکرہی نہ ہو؟ قیام پاکستان کے بعد سے علمائے کرام اور مفتیان کرام جمعہ اورعیدین کی نماز کے خطبا ت میں بھی فلسطین اورکشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں کرتے آئے ہیں اورعوام کو بھی فلسطین اورکشمیر کی آزادی کی حمایت کا درس دیتے آئے ہیں لیکن آج ایک طرف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور امن منصوبے کے نام پرفلسطینی ریاست کے قیام سے انکارکیاجارہاہے۔انڈین کشمیر توکیاآزاد ہوتا، پاکستانی کشمیر میں اپناحق مانگنے والےکشمیریوں کا قتل ہورہا ہے، ان پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، لیکن ہمارے ہاں کے علما اور مفتیان کرام میں سےکوئی بھی ٹرمپ کے امن منصوبے اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف سامنے نہیں آیا۔ عوام کوچاہیے کہ ایسے ملاؤں کے پیچھے نمازنہ پڑھیں اوران کی گرفت سے آزادہوں اور اللہ سے لولگانے کےلئے ا ن مولویوں کے محتاج نہ بنیں۔ میں اپنے تمام وفاپرست کارکنوں سے کہتا ہوں کہ اگر ایم کیوایم کے سینئر اراکین نثاراحمد پنہوراور انور خان ترین گرفتارہیں ، آج آپ کو میری سالگرہ کاکیک کاٹنے، جلسے جلوس کرنے اور دیگرسیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے لیکن میں ایم کیوایم کے کارکنوں سےکہتا ہوں کہ آپ ہرگز مایوس مت ہونا ،حق پرڈٹے رہنا ، جمے رہنا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ حق آنے اور باطل مٹنے کیلئے ہےلہٰذا اللہ تعالیٰ کے فرمان پر یقین رکھتے ہوئے آپ اپنی جدوجہد جاری رکھنا ، اللہ بہترانصاف کرنے والا ہے اور وہ ایک نہ ایک دن پاکستان کے مظلوموں کو ظلم وجبر سے ضرورنجات دلائے گا۔ میں تحریک انصاف کےکارکنوں سے بھی کہتاہوں کہ وہ بھی مایوس نہ ہوں اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 324ویں فکری نشست سے خطاب 3 اکتوبر 2025
10/6/2025 12:25:42 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
امریکی صدر اوراسرائیلی وزیراعظم کے درمیان 20 نکاتی امن معاہدہ میں فلس
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us