Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند راستوں کو کھولنے کاسبب بنیں گی


 Posted on: 10/4/2025

پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند راستوں کو کھولنے کاسبب بنیں گی …………………………………………………………… #ہمارا_مقدر_17ستمبر گزشتہ روز ٹک ٹاک پر خطاب کرتے ہوئے میں نے کہاتھا کہ اللہ تعالیٰ جب چاہے منٹوں سیکنڈوں میں حالات تبدیل کرسکتا ہے، تازہ ترین واقعہ آپ کے سامنے ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل صاحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوں میں اورصدرڈونلڈٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20نکاتی امن منصوبے کی جس طرح حمایت کررہے تھے اور امریکی صدر کی تعریف کررہے تھے توکوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ حالات ایسا رخ اختیار کرلیں گے کہ آئی ایس پی آر اور موجود حکومت کو یہ کہنا پڑجائے گا کہ ہم نے فلسطین کا سودا نہیں کیا، آج انہیں کہنا پڑرہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا،صدرٹرمپ کاپیش کردہ 20نکاتی امن منصوبہ وہ نہیں جوہم نے منظور کیاتھاجبکہ یہ صدرٹرمپ کے اس امن منصوبے پر انگوٹھا لگاچکے ہیں مگرآج اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ پاکستان کے حالیہ مؤقف کے بعد آج صدرٹرمپ نے اس امن منصوبے پرقطر، سعودی عرب، ترکی،اردون اور مصر کاتو شکریہ ادا کیالیکن پاکستان کا نام نہیں لیا۔  اس وقت دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اورمستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں ہمارے بند راستوں کو کھولنے کاسبب بنیں گی اورپھرمجھے ہزاروں میل دور بیٹھ کرخطاب نہیں کرناپڑے گابلکہ ہم ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کربات کرسکیں گے۔ جلاوطن ساتھیوں نے کئی دہائیاں دیارغیرمیں گزاردیں لیکن میرا دل کہہ رہا ہے کہ انشاء اللہ جلد حالات بدلیں گے۔ انقلابی تحریکوں میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں، ایم کیوایم بھی محروم و مظلوم عوام کے حقوق کی تحریک ہے، اس تحریکی جدوجہد میں ہمارے ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، سینکڑوں لاپتہ کردیئے گئے، ہزاروں ساتھیوں کو قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں اور سینکڑوں ساتھیوں کو دیارغیرمیں جلاوطنی اختیارکرنی پڑی۔ ریاستی جبرکا شکار کارکنان جہاں دیگرممالک میں جلاوطن ہوئے وہاں ساؤتھ افریقہ میں بھی ساتھیوں نے جلاوطنی اختیارکی لیکن تمام تر مصائب ومشکلات کے باوجودوہ آج تک تحریک کے نظریئے اور مشن ومقصدسے جڑے ہوئے ہیں۔مخالفین پروپیگنڈے کررہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہے، لوگوں نے الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیاہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں میری سالگرہ کی بڑی تقریب چندروز پہلے ڈربن میں منعقد کی گئی اور آج جوہانسبرگ میں بھی بہت منظم اورکامیاب تقریب ہوئی ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ دہشت گردی اورنہتے کارکنان پر قاتلانہ حملے کرکے انہیں شہید کرکے ساؤتھ افریقہ کے کارکنان کے حوصلوں کو کمزور کردیں گے تووہ غلطی پر ہیں۔جوسچے وفاپرست ہوں  اور سچائی کے ساتھ اپنے مشن ومقصد سے وابستہ ہوں، دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتی جس کا ثبوت جوہانسبرگ میں آج کی یہ شاندار تقریب ہے جو اس بات کو ثابت کررہی ہے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے آج بھی موجود ہیں۔ میں اپنے ساتھیوں سے کہتاہوں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا،اگرچہ ہم انتہائی کڑے اور مشکل حالات سے گزررہے ہیں لیکن حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، ہماری تحریکی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی اورانشاء اللہ ہم سب فاتحانہ انداز میں اپنے اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے۔ میں نوجوان طلباوطالبات سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے والدین سے مہاجرقوم کے ساتھ ناانصافیوں اورایم کیوایم کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہی حاصل کریں کیونکہ قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کا پرچم تھامے رکھنا اور اپنے الطاف بھائی کے فکروفلسفے اورنظریئے کے تحت پاکستان کے غریب ومظلوم عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھنا۔   ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں نے اپنے والد، بھائی، شوہر اور بیٹوں کاتحریکی جدوجہد میں ساتھ دیا، اگر تحریکی جدوجہد میں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا تعاون نہ ہوتا توتحریکی ساتھی اس طرح جرات وہمت سے کام نہیں کرپاتے،خواتین کی ہمت وجرات پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست شاباش اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔  آج جوہانسبرگ کاشاندار پروگرام دیکھ کر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف شہید سمیت تمام شہیدوں کی روحیں بھی بہت خوش ہورہی ہوں گی۔میں محمد یوسف شہید سمیت تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے تمام شہیدوں کے درجات بلند فرمائے۔(آمین) الطاف حسین  ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے زیراہتمام 72 ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب  4،اکتوبر2025ء

10/6/2025 12:25:36 PM