Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں تمام ترجبروستم اورپابندیوں کے باوجود #جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص ، نوابشاہ اور سندھ کے مختلف شہروں اور پنجاب میں بھی محفل ذکرمصطفےٰ ۖ منعقد کرنے،کیمپ اورپانی وشربت کی سبیلیں لگانے، عوام میں لنگرتقسیم کرنے پر MQM کےتمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بچوں کواپناپیار، خراج تحسین، شاباش اورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔


 میں تمام ترجبروستم اورپابندیوں کے باوجود #جشن_عید_میلاد_النبیﷺ کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص ، نوابشاہ اور سندھ کے مختلف شہروں اور پنجاب میں بھی محفل ذکرمصطفےٰ ۖ منعقد کرنے،کیمپ اورپانی وشربت کی سبیلیں لگانے، عوام میں لنگرتقسیم کرنے پر MQM کےتمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بچوں کواپناپیار، خراج تحسین، شاباش اورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔
 Posted on: 9/7/2025 1

میں تمام ترجبروستم اورپابندیوں کے باوجود #جشن_عید_میلاد_النبیﷺ
کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص ، نوابشاہ اور سندھ کے مختلف شہروں اور پنجاب میں بھی محفل ذکرمصطفےٰ ۖ منعقد کرنے،کیمپ اورپانی وشربت کی سبیلیں لگانے، عوام میں لنگرتقسیم کرنے پر MQM کےتمام وفاپرست کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بچوں کواپناپیار، خراج تحسین، شاباش اورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔  جب میں پاکستان میں تھاتوربیع الاول کے اجتماعات میں خود بھی حصہ لیتااورکیمپ اورسبیلیں لگواتا تھا۔میرے لندن آنےکے بعد بھی یہ سلسلہ بڑے پیمانےجاری رہا،ہم نائن زیروپر بڑے پیمانے پر محفل ذکرمصطفےٰ  ۖ منعقد کرتےتھےجس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اورثناخوان شرکت کرتے، اسی طرح شہرکے مختلف علاقوں اورتمام شہروں میں بھی گلی گلی چراغاں کرتے، اجتماعات منعقد کئےجاتے، استقبالیہ کیمپ لگائےجاتے، شربت،پانی کی سبیلیں لگائی جاتیں، عوام میں لنگر تقسیم کئے جاتے ۔  22  اگست 2016ء کو نائن زیرواورتمام دفاتر کوسیل کئےجانے تک یہ سلسلہ جاری رہا لیکن ہرسال ربیع الاول کے مہینے میں میرے وفاپرست ساتھی اپنی بساط کے مطابق جشن عید میلاد النبی ۖ مناتے اور تبرکات تقسیم کرتے۔اس سال بھی تمام ترجبروستم کے باوجود میرے جانباز وفاپرست ساتھیوں نے کراچی، حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں گلیوں، محلوں اور گھروں میں میلاد کے اجتماعات منعقد کئے، کیمپ لگائے، لنگر تقسیم کئے اورعید میلادالنبی ۖ کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں۔اسی طرح سندھ کےدیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی کیمپ لگا کرعوام میں لنگرتقسیم کیا گیا۔ یہ میرے وفاپرست ساتھیوں کے عشق رسول  ۖ کامظہر ہے۔  مجھے خوشی ہےکہ میرے وفاپرست ساتھیوں نے میری روایت کوجاری رکھا۔ جہاں جہاں جس کابس چلا انہوں نے 12ربیع الاول کوسرکاردوعالم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنےکیلئے محافل سجائیں، میری روایت کوجاری رکھا اورمیرے اس پیغام پر عمل کیاکہ عید میلادالنبی ۖ کے جشن کوخلق خدا کی خدمت میں تبدیل کرو، اس میں مجبوروں اورمسکینوں کی خدمت کرو۔لہٰذ ا جس کاجہاں موقع لگا انہوں نے اپنی بساط کے مطابق عمل کیا۔ جس پر میں انہیں اپنا پیاراورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔ میں 33برسوں سےلندن میں ہوں لیکن میرے وہ ساتھی جو سچے نظریا تی تھے، جن کا ڈی این اے خالص ہے، انہوں نے اپنی وفا کا سودانہیں ، وہ اپنی وفاپرقائم رہے۔ان کا قائد جسمانی طورپردور ہے لیکن وہ تمام ترجبراور پابندیوں کے باوجود بھی آج تک نظریاتی رشتے کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہےکہ سچے نظریے کوکبھی ختم نہیں کیاجاسکتا۔ میرے ساتھیو! تم نےکڑے سےکڑے وقت میں بھی اپنے الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑا ، میں تمہیں سلام تحسین پیش کرتاہوں۔  میں کراچی میں کوآرڈی نیشن گروپ کے ارکان کوبھی شاباش پیش کرتاہوں جنہوں نے عید میلادالنبی کی محفلوں میں شرکت کی اورشربت اورلنگر کی تقسیم میں کارکنوں کے ساتھ رہے ۔ الطاف حسین جشن عیدمیلاد النبی ۖ  کے موقع پر فکری نشست 311 سے خطاب 6 ستمبر 2025ء

10/15/2025 6:30:52 PM