Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب ایم کیو ایم کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کا سلسلہ بند کرائیں
Posted on: 9/14/2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب ایم کیو ایم کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کا سلسلہ بند کرائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ دنوں عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پر ایم کیوایم کےکارکنان کےساتھ پیش آنے والے واقعات اور گرفتاریوں نےماضی کی تلخ یادیں تازہ کردیں۔ پاکستان میں 12 ربیع الاوّل کی تقاریب جاری تھیں، ایم کیوایم کےکارکنان نے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں سرکاردوعالم ۖ سے عقیدت ومحبت کے اظہار کیلئے محفل میلاد کا اہتمام کیا،کئی جگہوں پر ان مقدس تقاریب میں خلل ڈالا گیا اور بعد میں محفل میلاد کے انتظامات کرنے والےکارکنان کے گھروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔ ان افسوسناک واقعات سے مجھے وہ زمانہ یاد آگیاجب ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن جاری تھا، اس دوران ایم کیوایم کی جانب سے محفل میلاد النبیۖ کے سلسلے میں کیمپس لگائے جاتے یا قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جاتے تھے تو فوجی اہلکار وہاں پہنچ کران اجتماعات کو تہس نہس کردیتے،خواتین کے ہاتھوں سے سپارے چھین لیے جاتے، انہیں زدوکوب کیاجاتا تھاحتیٰ کہ مساجد میں تراویح کی نماز ادا کرتے ہوئے اور اعتکاف میں بیٹھےکارکنان تک کو گرفتار کرلیا جاتا تھا۔ گزشتہ دنوں پھر اسی قسم کے افسوسناک واقعات دہرائے گئے جو انتہائی افسوسناک ہیں۔میں فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے عیدمیلا دالنبی ۖ منانا جرم ہے؟ کیا جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کرکے کیاایم کیوایم کے کارکنوں نے کوئی گناہ کیا تھا؟ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو کیوں گرفتارکیاجارہاہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بھی یہ طے کرلیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کو کسی بھی قسم کی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب حافظ قرآن ہیں اورمیں انہیں قرآن مجید کا واسطہ دیتا ہوں کہ آپ فوج کے مقامی افسران اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو تنبیہ کریں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں کیونکہ یہ معاملہ ذکرِ مصطفی ۖ کا ہے ، لوگوں کو سرکاردوعالم سے عقیدت ومحبت کے اظہار سے روکنا اور اس پر انہیں گرفتارکرنا عذاب الہٰی کو دعوت دینےکے مترادف ہے۔فیلڈ مارشل صاحب بے گناہ شہریوں پر ظلم کا سلسلہ بند کرائیں اور ایم کیوایم کےتمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہاکروائیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 316ویں فکری نشست سے خطاب 13، ستمبر2025 Watch complete study circle
https://
youtu.be/BqU16oRTkIQ?si
=BEJVTgyM-MYL9BQ2
9/25/2025 12:42:31 PM
نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن
...
22 Sep 2025
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کوپاکستان کے عوام کے
...
22 Sep 2025
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت
...
21 Sep 2025
میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
مہاجروں کو اپنے جائز حقوق کے حصول اوراپنے ساتھ کی جانے والی ناانصافیو
...
20 Sep 2025
سعودی عرب کے 95 ویں یوم آزادی پر خادم الحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدا
...
20 Sep 2025
17ستمبر کے اجتماعات میں محبان پاکستان بازی لےگیا CEC کےرکن کفیل صدیقی
...
19 Sep 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us