Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان میں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں دوسری طرف خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں طالبان کی جانب سے فوج کےٹھکانوں اورکینٹ پرحملے ہورہے ہیں
Posted on: 9/15/2025
پاکستان میں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں دوسری طرف خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں طالبان کی جانب سے فوج کےٹھکانوں اورکینٹ پرحملے ہورہے ہیں۔ جن میں دونوں کا جانی نقصان ہورہا ہے۔طالبان کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرکی جانے والی یہ جنگی کارروائیاں پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ طالبان اب ایک مونسٹربن چکے ہیں جو آج اپنے بنانے والوں کو کھارہے ہیں۔ قوم کو آج موجودہ حالات کے تاریخی پس منظر اوراس کےاسباب پر غورکرنا ہوگا ۔1979ء میں امریکہ اور سوویت یونین (روس) کےدرمیان جاری سرد جنگ کےدوران جب سوویت یونین اپنے جغرافیہ کو آہستہ آہستہ بڑھا کر افغانستان تک پہنچ گیااور اس کا افغانستان پر کنٹرول ہوگیا تو امریکہ کو خدشہ تھا کہ اگر سوویت یونین (ر وس) پاکستان میں بھی پہنچ گیا تواس کا پاکستان کےسمندری علاقےپربھی کنٹرول ہوجائےگا اور علاقے کے ممالک بھی روس کےزیراثر آجائیں گے۔ لہٰذا امریکہ نے سوویت یونین کا راستہ روکنے کےلئے 1979ء میں پاکستان کی فوج کےجرنیلوں کے ساتھ ملکر روس کے خلاف افغان مجاہدین تیار کئے۔ جہاد کے نام پر جنگی تربیت کے لئے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ٹریننگ کیمپ قائم کئے گئے۔ اس مقصد کےلئے امریکہ نےتمام تربین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر پاکستانی فوج اور ISI کے جرنیلوں کو بوریوں میں بھربھرکے ڈالردیئے۔ بہت بڑی مقدارمیں ہتھیار،اسلحہ اورگولہ بارودفراہم کیا گیا۔ فوج کے جرنیلوں کو کھلا لائسنس دیاگیا، روس کے خلاف امریکہ کےمفاد کی اس جنگ کے لئے مزید فورس بھیجنے کی غرض سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جہادی مدرسے قائم کئےگئے، پھر قبائلی علاقوں سے پنجاب اورکراچی تک پورے پاکستان میں جہادی مدرسوں کاجال بچھایا گیا، ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کواسلام اورجہاد کے نام پر تیار کیا گیا اورطالبان بنائےگئے، جہادی تنظیمیں قائم کی گئیں اور انہیں افغانستان بھیجا گیا۔ نوجوانوں کواسلام کی آڑ میں جہاد کی ترغیب دینےکےلئے جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے نوجوانوں میں جنونی سوچ پیدا کی، اس کےلئے علماء اور مفتیوں نےفتوے جاری کئےکہ طالبان کفر کے خلاف اسلام کی جنگ لڑرہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پر کام کرنے والے صحافیوں اور قلمکاروں نے بھی جنگی کہانیاں اور اسلامی سپہ سالاروں کے تاریخی قصے لکھ کرجنگی جنون کا ماحول پیدا کرنےکےلئے اپنا کردار ادا کیا۔ یوں افغانستان میں روس اورامریکہ کی جنگ کوکفراوراسلام کی جنگ بنا دیا گیا۔ ایسےماحول میں، میں پاکستان کاواحد رہنما تھا جس نے طالبانائزیشن کی پالیسی کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی، میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اورارباب اختیارکو مسلسل متنبہ کرتارہا تھا کہ آپ بیرونی طاقتوں کے مفادات کےلئے یہ جوکچھ کررہے ہیں اورجو طالبان بنارہے ہیں، یہ پالیسی ایک دن پاکستان کی تباہی کاسبب بن جائےگی، آپ کے بنائے ہوئےیہ طالبان ایک دن آپ کےلئے ناسور بن جائیں گے، دوسروں کوکھانے کے لئے بنائےگئےیہ مونسٹر ایک دن آپ ہی کو کھانے لگیں گےلیکن میری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی ۔ جب سوویت یونین افغانستان سے نکل گیا، جنگ بند ہوگئی، وہاں مجاہدین اور پھر طالبان کی حکومت قائم ہوگئی، امریکہ نے ڈالردینا بھی بند کردیے۔ تو طالبان اورفوج کے جرنیلوں کےگٹھ جوڑ سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہوگئیں، ملک میں مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کےمزارات، مارکیٹوں، بازاروں اور فوجی مراکز پر ہی خودکش حملے، بموں کے دھماکے ہونےلگے تاکہ دہشت گردی کی روک تھام کے نام پر امریکہ سے دوبارہ ڈالر لئے جاسکیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں ڈیڑھ سوسے زائد بچوں اوراساتذہ کا بیدردی سےقتل کرنےمیں ملوث ایک دہشت گرد احسان اللہ احسان کوبظاہر گرفتاربھی کیاگیا لیکن وہ ایک روزفوج کی سخت تحویل سے فرار کرادیا گیا جو طالبان اورفوج کے گٹھ جوڑ کاثبوت ہے۔ پھرگڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی اصطلاح متعارف کرائی گئی گڈ طالبان فوج کی سرپرستی میں کام کرتے ہیں۔ جن طالبان کوتیارکرکرکے افغانستان بھیجا جاتارہااب وہ پاکستان میں آکر حملےکررہے ہیں، خیبرپختونخوا کےعلاقے بنوں کینٹ میں بھی تازہ ترین حملہ ہوا جس میں کئی فوجی جاں بحق ہوئے اور کئی طالبان بھی مارےگئے۔ آج فوج انہیں خوارج کہہ کران سے لڑ رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی بنوں جاکر افغانستان کی حکومت کودھمکی کہ وہ طالبان اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں ورنہ افغانستان کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔سوال یہ ہےکہ وزیراعظم صاحب یہ بیان دیکرکسے بیوقوف بنارہے ہیں؟ یہ طالبان کس نے بنائے تھے؟ انہیں جہاد کے نام پر جنگی تربیت کس نے دی تھی؟ انہیں کس نے اپنےپاس رکھا، کھلایا پلایا؟ کس نے انہیں سرپرستی فراہم کی تھی؟ اب آپ ان سے لڑ رہے ہیں؟
آپ نے اسلام کے نام پر لاکھوں افغان باشندوں کو پاکستا ن میں پناہ فراہم کی، اب آپ پچاس سال بعد انہیں نکال رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج ملک کو جو دن دیکھنا پڑ رہاہے وہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ملک کی بہت تباہی وبربادی ہوچکی ، خدارا اب اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کیجئے، جوملک کے خیرخواہ ہیں ان پر لگائی گئی پابندیاں ختم کریں، ملک کوان سیاسی قوتوں کے حوالےکریں جو بیرونی قوتوں کی آنکھ میں آنکھ ملا کربات کرسکیں اوربیرونی قوتوں کے مفادات کے لئے کام کرنے کے بجائے ملک کے مفادات کے کام کریں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 317ویں فکر ی نشست سے خطاب 14ستمبر 2025ئ مکمل خطاب دیکھنے کےلئے کلک کیجئے
https://
youtu.be/ZY715rTU5AM?si
=RGB3gSeGp1p_elQs
9/25/2025 12:46:08 PM
نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن
...
22 Sep 2025
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کوپاکستان کے عوام کے
...
22 Sep 2025
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت
...
21 Sep 2025
میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وہ ججز جنہوں نے انصاف ک
...
21 Sep 2025
مہاجروں کو اپنے جائز حقوق کے حصول اوراپنے ساتھ کی جانے والی ناانصافیو
...
20 Sep 2025
سعودی عرب کے 95 ویں یوم آزادی پر خادم الحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدا
...
20 Sep 2025
17ستمبر کے اجتماعات میں محبان پاکستان بازی لےگیا CEC کےرکن کفیل صدیقی
...
19 Sep 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us