Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے


ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے
 Posted on: 9/16/2025

ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم کیوایم کے رہنما نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 16ستمبر 2025ء کو انور خان ترین تقریباً دوپہر ڈھائی بجے نثار احمد پنہور کے گھر پہنچےتھےجہاں سے انہوں نے نثار پنہور کو اپنے ہمراہ لیا اور دونوں کسی تنظیمی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے لیکن اس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہوگئے، دونوں رہنماؤں کے اہل خانہ اور ایم کیوایم سیکریٹریٹ لندن کی جانب سے نثار احمد پنہور اور انور خان ترین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے فون مسلسل بند تھےجس کے باعث ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی میں نے نثار پنہور اور انور ترین کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ فوری طور پر 15پر دونوں رہنماؤں کی گمشدگی کی رپورٹ کریں جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے 15پر نثار پنہور اور انور ترین کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔ علاوہ ازیں میں نےایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاء کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی بازیابی کیلئے قانونی اقدامات شروع کردیں۔ الطاف حسین

9/25/2025 12:52:42 PM