مہاجروں کے حقو ق کی اس تحریک میں بہت سےلوگ حالات کے جبر سے خوفزدہ ہوگئےلیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ خوفزدہ ہونے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے ایجنٹ بن گئے، مہاجرقوم کے میرجعفروں اورمیرصادقوں میں سے کسی کی اتنی حیثیت نہیں تھی کہ وہ اپنے نام سے کونسلر تک بن سکتے لیکن تحریک نے انہیں وزیر، مشیر، سینیٹر، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، مئیر ، ڈپٹی میئرز بنایا، جن کے گھروں میں کھانےکے لالے تھے وہ آج ارب پتی بن گئے اور اپنی ہی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں ۔ مہاجرقوم کے غداروں کی غداریوں اور تمام ترریاستی غنڈہ گردیوں کے باوجود پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وفاپرست ساتھی ثابت قدم ہیں اور پاکستان میں گمنام کارکنان آج بھی اپنے مشن ومقصد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
ایسے ہی وفاپرست ساتھی آج بھی قیدوبند کی صعوبتیں اور جبری گمشدگی کاکرب برداشت کررہے ہیں۔ 16 ستمبر2025ء کو ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار احمد پنہور اور انورخان ترین کو بھی جبری لاپتہ کردیاگیا، ایم کیوایم کے وکلاء کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں ارجنٹ پٹیشن دائر کی گئی لیکن عدالت عالیہ نے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی سماعت کی تاریخ 22 اکتوبر 2025ء مقررکردی جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔
میں محروم ومظلوم مہاجروں سے یہی کہوں گاکہ انہیں اپنےجائز حقوق کے حصول اوراپنے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور حق تلفیوں سے نجات کے لئےکٹّر قوم پر ست بننا ہوگا کیونکہ زہرہی زہر کوکاٹتا ہے۔ میں یہ بات بھی واضح الفاظ میں کہتاہوں کہ ہمیں کسی پنجابی، بلوچ، سندھی، پشتون، سرائیکی، کشمیری، ہزار وال، گلگتی اوربلتستانی کے قوم پرست ہونےپرکوئی اعتراض نہیں ہے ، ہم تمام قوم پرستوں کااحترام کرتے ہیں لہٰذا دوسروں کوبھی مہاجروں کے قوم پرست ہونے پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے ۔
میں تمام وفاپرست مہاجروں سے کہتا ہوں کہ آپ عہد کیجئےکہ کٹرقوم پرست بنیں گےاور تحریکی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ میری دعا ہے کہ محبان سمیت تمام ساتھی سچے قوم پرست بن جائیں اور نظریاتی بنیادوں پراتنے مضبوط ہوجائیں کہ مہاجروں کو تسلیم نہ کرنے والے ایک نہ ایک دن ہمیں قوم تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائیں۔
میں محبان پاکستان کے ساتھی تحریک کی مالی مشکلات کو مدنظررکھتےہوئے مہاجرقومی فنڈ MQF بنائیں اوراپنی آمدنی کا ایک فیصد اس فنڈ میں جمع کرائیں۔
میں 72 ویں سالگرہ کےسلسلے میں محبان پاکستان کے زیراہتمام سعودی عرب کے مختلف شہروں، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، عمان، کویت اور دیگرخلیجی ممالک میں منعقدہ اجتماعات کےشرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
الطاف حسین
محبان پاکستان کے زیراہتمام 72 ویں سالگرہ کے اجتماعات سے خطاب
19، ستمبر2025