Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام سے الطاف حسین کی اپیل


دہشت گردی کے واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام سے الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 12/3/2013
دہشت گردی کے واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام سے الطاف حسین کی اپیل
ہنگامی بنیادوں پر علاقے کے عوام اور شیعہ و سنی اکابرین پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کی جائیں
عوام، ماضی کی طرح پرامن رہ کر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کو ناکام بنادیں
شہر میں امن و امان کی فضاء کے قیام کیلئے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ہنگامی طور پر پورے شہر کا دورہ کریں
علمائے کرام دہشت گردی کے ان واقعات پر اجتماعات کرکے عوام کو صبر و تحمل اور برداشت سے کام لینے کا درس دیں
کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تشویش
لندن ۔۔۔3، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیرکے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بے گناہ شہریوں کی کودہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اور تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں ، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اورماضی کی طرح پرامن رہ کر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کو ناکام بنادیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ اور سنی سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے دردمندانہ اپیل کی وہ دہشت گردی کے ان واقعات پرچھوٹے چھوٹے اجتماعات کرکے عوام کو صبروتحمل اور برداشت سے کام لینے کا درس دیں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر علاقے کے عوام اور شیعہ وسنی اکابرین پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کریں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ حکومت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کافرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث خفیہ ہاتھوں کونہ صرف ہرقیمت پر تلاش کریں بلکہ ان خفیہ عناصرکی گرفتاری کیلئے ہنگامی اقدامات بھی کریں۔جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پولیس انتظامیہ کا اجلاس طلب کریں، انہیں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت دیں اور شہر میں امن وامان کی فضاء کے قیام کیلئے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ مل کر پورے شہر کا دورہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

12/10/2016 8:35:23 AM