Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت


ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت
 Posted on: 9/21/2025

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونٹ کومنظم کرنے اورشانداراجتماع منعقد کرنے پرساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کو شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  میں،تحریک کے بہادر، نڈر،جانثار ساتھی اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزر محمدیوسف شہیدکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحریک کیلئے اپنی جان تک قربان کردی، محمد یوسف شہید آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں اورہم میں سے کوئی بھی یوسف شہید کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔دشمنوں کی سازش تھی کہ ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کا تنظیمی کام ختم ہوجائے اور اسی سازش کے تحت محمد یوسف کو سفاکی سے قتل کردیا گیا۔ محمد یوسف شہید کی لازوال قربانی رائیگاں نہیں گئی اورآج طویل عرصے بعد ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی جانب سے ڈربن میں میری 72 ویں سالگرہ کی تقریب کاانعقاداس بات کی دلیل ہے کہ محمد یوسف شہید کی قربانیوں کے طفیل ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ساتھی بھی پرعزم ہیں۔ آج کا اتناکامیاب اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔  میں ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان،ڈربن چیپٹر کے ذمہ داران اورایک ایک کارکن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے محمد یوسف شہید کے مشن کو جاری رکھا،ساؤتھ افریقہ یونٹ کو دوبارہ منظم کیا اور محنت ولگن سے یہ کامیاب پروگرام منعقد کرکے ثابت کردیا کہ الطاف حسین کے چاہنے والے آج بھی ساؤتھ افریقہ میں موجود ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد یوسف شہید کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے، ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنان کو ثابت قدم رکھے اورانہیں پاکستان میں سچ کا پیغام پھیلانے،غریبوں کا انقلاب لانے، جمہوریت کا بول بالا کرنے اور ملک پر 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کی حکومت قائم کرنے میں معاون و مددگار بنائے اور ملک پر 78 برسوں سے قابض دوفیصد رولنگ ایلیٹ کے تسلط کاہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے۔آمین الطاف حسین  20، ستمبر2025ء  ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت ڈربن میں اپنی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

9/25/2025 12:50:41 PM