Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے جناب الطاف حسین کا خطاب؍ مجموعی خبر


 ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے جناب الطاف حسین کا خطاب؍ مجموعی خبر
 Posted on: 12/3/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے جناب الطاف حسین کا خطاب؍ مجموعی خبر
کراچی ۔۔۔3، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کااہم جنرل ورکرزاجلاس لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ملکی وبین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم اورفکرانگیزخطاب کیا۔جنرل ورکرزاجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف ونگز، شعبہ جات کے ارکان اورسیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔جنرل ورکرزاجلاس کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں وسیع عریض لال قلعہ گراؤنڈ کو پنڈال میں تبدیل کرکے اس میں فرشی نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ سامنے کی جانب اسٹیج تعمیر کیا گیا تھاا سٹیج کے عقب میں سادہ اسکرین لگائی گئی تھی جس پر’’قائدتحریک الطاف حسین کاجنرل ورکرزاجلاس سے خطاب‘‘جلی حروف میں لکھاتھا۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی ،اسٹیج کے دائیں جانب حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی براجمان تھے جبکہ بائیں جانب صحافیوں کیلئے پریس گیلری بنائی گئی تھی،پنڈال میں سوشل میڈیا کی جانب سے خصوصی کیمپ لگایا گیا تھا، پنڈال کے داخلی راستے پرواک تھروگیٹ نصب کیے گئے تھے جہاں ڈیوٹی پر موجود ایم کیوایم کے کارکنان آنیوالے تمام کارکنان کوسرچ کرکے پنڈال میں داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث پنڈال میں جگہ کم پڑگئی جس کے باعث کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے لال قلعہ گراؤنڈ،جناح گراؤنڈسمیت اطراف راستوں پرکھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاخطاب سماعت کیا۔جناب الطاف حسین کاخطاب ویڈیولنکس کے ذریعے سندھ کے تمام زونل دفاتر حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، جامشور،سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی،خیرپور، نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ، قمبرشہداء کوٹ، شکارپور، کشمور، جیکب آباد،،صوبہ پنجاب ،لاہور، راولپنڈی، ملتان، بلوچستان کوئٹہ، نصیرآباد، خیبرپختونخواہ پشاور، ابیٹ آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاتر سمیت امریکہ کے مختلف مقامات اورکینڈامیں دیکھااورسناگیاجہاں کارکنان نے جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے تھے۔ پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک5بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پر آمد کا اعلان ہوااس موقع پر پنڈال میں موجودتمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین بجایا گیا ‘‘ جس کا تمام شرکاء نے ساتھ دیااورپرجوش اندازمیں فلک شگاف نعرے لگاکرجناب الطاف حسین سے اپنے والہانہ عقیدت ومحبت اورجذبات کا برملا اظہارکیاجس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔جناب الطاف حسین کاخطاب مغرب کی نمازکے وقفے کے ساتھ ساڑھے 6بجے تک جاری رہا۔

12/7/2016 9:59:03 PM