Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں کی


 میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں کی
 Posted on: 8/11/2025
 میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں کی  
…………………………………

میں واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ میں نے ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں کی، بعض لوگ میری بات کواپنی مرضی کے معنےٰ پہنا کرعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ایم کیوایم قائم ہے،  اس کے وجود کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خودختم ہوجائیں گے مگرانشاء اللہ ایم کیوایم قائم رہے گی ۔
 میں نے 10 اگست 2025ء کو جنرل ورکرزاجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اپنی قوم کے لوگوں کی بے حسی دیکھنے کے بعد ایک بات کہی تھی کہ قوم ظلم وناانصافیوں کا شکار ہے، ڈمپرمافیا، ٹینکرمافیا معصوم شہریوں کا روزانہ سفاکیت سے قتل عام کررہی ہے، سڑکوں پر ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے، نوجوانوں، بزرگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، روزگارکے دروازے مکمل طورپربند کردیے گئے ہیں، شہری پانی، بجلی، گیس کی سہولتوں سے محروم ہیں، پھر بھی لاکھوں روپے کے بل دینے پر مجبورہیں، شہر تباہ ہے اورپورا نظم ونسق جکڑا ہواہے ، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس تباہی ، ظلم وانصافی اورعوام دشمن اقدامات کرنے والے اورانہیں ان کے حقوق اوربنیاد ی ضرورتوں سے محروم کرنے والے عناصر کون ہیں لیکن سب کچھ جاننے کے باوجود وہ خاموش تماشائی بنکریہ ظلم وناانصافیاں دیکھ رہے ہیں ، سب کچھ بھگت رہے ہیں مگر ا س کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں، وہ ڈمپر مافیا کے ہاتھوں روزانہ قتل ہورہے ہیں مگر اس بات پر مطمئن ہیں کہ کسی اورکے گھر کافرد کچلاگیا ہے ،میں محفوظ ہوں۔ ایساسوچنے والوں کوسمجھناچاہیے کہ آج اگرکسی اورکے گھرکاپیارا کچلا گیا ہے توخدانخواستہ کل آپ کی یاآپ کے گھرکے کسی فرد کی بھی باری آسکتی ہے ۔آپ یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اورخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ 
میں نے لوگوں کی یہ بے حسی دیکھ کراپنے ساتھیوں سے جوایسے ہی مظالم ، ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے میری ایم کیوایم میں شامل ہوئے تھے اورانہوں نے اس جدوجہد میں وفاداری کاحلف اٹھایا تھا،میں نے ان سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ میری وفاداری کاحلف اٹھانے کامقصد ہرگزیہ نہیں کہ آپ قوم پر ظلم ہوتاہوا دیکھ کرخاموش رہیں اوراس کے خلاف آواز نہ اٹھائیں۔ میں نے اپنے ساتھیوں کوبیدارکرنے کے لئے انہیں یہ کہاتھاکہ اگرآپ اس حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ظلم کے خلاف آوازنہیں اٹھا سکتے ،جولوگ یہ ظلم وناانصافی کررہے ہیں ان ظالموں کا ہاتھ نہیں روک سکتے اورجوضمیرفروش لوگ قوم کے ساتھ کی جانے والی ان ظلم وناانصافیوں میں ظالموں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں ان کے خلاف احتجاج نہیں کرسکتے تومیں آپ کومجھ سے وفاداری کے جوحلف آپ کی جانب سے اٹھائے گئے تھے،ان حلفوں سے آزادکرتاہوں۔ میں نے اپنے خطاب میں یہ کب کہا تھا کہ میں ایم کیوایم کوختم کررہاہوں؟ یااپنی جدوجہد کوترک کررہاہوں؟ مجھے ایسے لوگ نہیں چاہئیں جو ایمان کے تیسرے درجے پر رہتے ہوئے قوم پرہونے والے ظلم کوصرف دل میں براسمجھتے ہوں او ر ظلم کوروکنے کے لئے کوئی عملی قدم نہ اٹھائیں۔ مجھے ایسے لوگ چاہئیں جوایمان کے پہلے درجے پر رہتے ہوئے ظالموں کاہاتھ روک سکتے ہوں اورجوقوم کے حقوق کی اس جدوجہد میں کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیارہوں۔ اس مقصد کے لئے جو مہاجر یاکسی بھی قوم سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی فرد الطاف حسین کے ساتھ آناچاہے آسکتاہے۔ 
 بعض لوگوں نے میری اس بات کو نادانی یاغلط فہمی میں یہ سمجھ لیاکہ شائد میں نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کااعلان کردیاہے جبکہ بعض لوگوں نے جان بوجھ کرشرارتاً اپنی خبروں، تبصروں اورتجزیوں میں یہ پروپیگنڈہ شروع کردیا کہ الطاف حسین نے ایم کیوایم کوختم کرنے کااعلان کردیاہے۔ میں ایسے لوگوں کی غلط فہمی دورکردوں اورواضح الفاظ میں انہیں بتادوں کہ میں نے ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں کی، جو لوگ ایم کیوایم دشمنوں کی ایماء پر میری بات کواپنی مرضی کے معنےٰ پہنارہے ہیں وہ عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ایم کیوایم قائم ہے، قائم رہے گی ، اس کے وجود کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خودختم ہوجائیں گے اوردنیا خوب جانتی ہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی خواہش اورکوشش کرنے والے بڑے بڑے سُورما ختم ہوچکے ہیں، مگرایم کیوایم قائم رہی اورانشاء اللہ قائم رہے گی اورالطاف حسین کانظریہ نسل درنسل منتقل ہوتارہے گا۔ایم کیوایم کے خاتمے کے پروپیگنڈے کرنے والے قلم فروش لوگ مظلوم عوام کی دشمن قوتوں کے دلال ہیں اوراپنے گھناؤنے کردار کی وجہ سے مختلف ناموں سے پکارے جاتے ہیں۔
جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ الطاف حسین کاچیپٹرکلوزکردیاہے، الطاف حسین ختم ہوگیاہے تووہ سمجھ لیں کہ الطاف حسین اب ایک جسم یاایک شخصیت کا نام نہیں رہا، الطاف حسین ظالموں اورجابروں کے خلاف جدوجہد کا ایک سچانظریہ بن چکاہے،انسان مرجاتے ہیں لیکن سچا نظریہ زندہ رہتاہے، الطاف حسین خدانخواستہ جسمانی طورپر نہیں بھی ہوگا توبھی اس کاسچانظریہ قیامت تک زندہ رہے گااوراس کانظریہ اوراس کی آوازہمیشہ ظالموں کا پیچھا کرتی رہے گی۔ 
 میں جب تک زندہ ہوں مہاجروں اورتمام مظلوم قوموں کے حقوق کے لئے آخری سانس تک اپنی جدوجہد کرتارہوں گا۔

الطاف حسین 
فکری نشست 296 سے خطاب
11  اگست 2025ئ


8/17/2025 3:34:04 PM