بانی وقائد جناب الطاف حسین گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث
لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں
جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دعائیہ اجتماعات
کارکنان کی جانب سے بکروں کے صدقات،بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضری
خواتین ،بزرگ، معصوم بچوں سمیت کارکنان کی جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا
لندن ۔۔۔18،جولائی2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے با نی وقائد جناب الطاف حسین گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائیں ،بہنیں ،بزرگ ،نوجوان ،ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام دعائیہ اجتماعات منعقد کر رہے ہیں جبکہ معصوم بچے بھی جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کررہے ہیں ۔ وفاپر ست عوام وکارکنان کی جانب سے بکروں کا صدقہ اور خیرات دی جارہی ہے ، بزرگان دین کی درگاہوں پرحاضری دے کر اپنے محسن قائد جناب الطاف حسین کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کرر ہے ہیں، اس طرح مختلف جگہوں پرپرندوں آزاد اور ان کو دانا ڈالنے اور دیگر خیر ات بھی سلسلہ جاری ہے ۔ جناب الطاف حسین کے چاہنے والے بڑی تعداد میں اپنے محبوب بانی و قائد کی خیریت دریافت کرنے کیلئے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ،ای میل ،سوشل میڈیا ،ٹک ٹاک ،ٹوئٹ ،فیس بک وغیرہ پر رابطہ کرکے جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے دعا ئیہ پیغامات ریکار ڈ کروارہے ہیں۔پاکستان کے علاوہ دیگرممالک مڈل ایسٹ میں سعودیہ عرب ،ریاض ،مکہ المکرمہ ،مدینہ منورہ ،امریکہ ،آسٹریلیا،کینیڈا ،سائوتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک میں بھی دعائیہ اجتماعات منعقدکئے گئے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی جبکہ جناب الطاف حسین کیلئے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پھولوں کے گلدستے بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
٭٭٭٭٭