Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اسپیشل شخص عدنان کو جناب الطاف حسین کی جانب سے الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اسپیشل شخص عدنان کو جناب الطاف حسین کی جانب سے الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ
 Posted on: 12/3/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اسپیشل شخص عدنان کو جناب الطاف حسین کی جانب سے الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ
اس طرح کی ٹیکنالوجیزکو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اسپیشل افراد بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس نے اسمبلی سے لیکر پوری دنیا میں ہماری لیے آواز پہنچائی ہے، اسپیشل شخص عدنان 
کراچی۔۔۔3دسمبر2013ء 
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرPWD(پرسن ودڈس ایبیلٹی) کے وفد نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، واسع جلیل اور سیف یار خان سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہر ا، اراکین کمیٹی(PWD) کے علاوہ اسپیشل افرادبھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اسپیشل شخص عدنان کو الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ بھی دیا ۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسی ٹیکنالوجیز کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اسپیشل افراد بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ معذزور افراد بھی معاشرے کا ہی ایک حصہ ہیں ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے لوگوں کا ہے ۔ ا س موقع پر اسپیشل شخص عدنان نے کہاکہ قائد تحریک جنا ب الطا ف حسین نے جس طرح سے عملی طور پر اسپیشل افراد کے حقوق کی آواز اٹھائی اور جس طرح انہیں عزت و محبت دی ہے وہ کہیں نہیں ملتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس نے اسمبلیوں سے لیکر پوری دنیا بھرمیں ہماری آواز پہنچائی ہے ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی ۔ 



12/8/2016 4:04:34 PM