Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب کے نام الطاف حسین کاکھلا خط
Posted on: 2/26/2025
26 فروری 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب کے نام الطاف حسین کاکھلا خط
محترم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب ! السلام علیکم آداب عرض
#ReleaseAnwarKhanTareen
میں آپ کے علم میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ متحدہ قومی موومنٹ کےسینئر پشتون رہنما انورخان ترین کو21 فروری 2025ء کی رات دس بجے رینجرز نے کراچی میں ان کےگھرپر چھاپہ مارا اورانہیں گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر لے گئی لیکن پانچ دن گزرجانے کے باوجود تاحال وہ لاپتہ ہیں۔ان کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی گئی جس کی سنوائی آج مورخہ 26فروری کوجب ہوئی تو جج صاحب نے اگلی سماعت کےلئے 18مارچ کی تاریخ دیدی ہے ۔ جنرل صاحب ! انورخان ترین گھرکے واحد کفیل ہیں اوران کےبیوی بچے سخت ذہنی کرب واذیت کا شکارہیں جبکہ حقائق یہ ہیں کہ انورخان ترین ایک معزز شہری ہیں اور ان پر کبھی کوئی مقدمہ نہیں بناہے۔ پہلی مرتبہ ان کے گھرپر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر چھاپہ مارکرانہیں گرفتارکیاگیا۔ یہ بات درست ہے کہ وہ ایم کیوایم کے ایک سینئرپشتون رہنماہیں اورPTM نے حکومت سے مذاکرات کے لئے مختلف جماعتوں پر مشتمل جوجرگہ بنایاہے اس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انورخان ترین کوبھی شامل کیاگیا ہے۔ یہ بات بھی درست ہے کہ میں نے اپنے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مجھ سے یکجہتی، اتحاد اورحمایت کےلئے '' ایک روپیہ '' فنڈ دے کر تعاون کریں۔ انورخان ترین بھی دیگرکارکنوں کے ساتھ اس یکجہتی مہم میں شریک تھے۔میں یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتاہوں کہ انورخان ترین ایک قانون پسند شہری ہیں اورانہو ں نے کبھی کسی بھی غیرآئینی یا غیرقانونی کام میں حصہ نہیں لیا۔ جنرل صاحب ! میری بصد ِ ادب آپ سے درخواست ہے کہ آپ انورخان ترین کی رہائی کےلئے متعلقہ حکام کواحکامات دے کران کی رہائی کوبراہِ کرم یقینی بنائیں اوران کی اہلیہ اور بچوں کو ذہنی کرب واذیت سے نجات دلائیں۔ اس کےعلاوہ میری آپ سےیہ بھی درخواست ہے کہ آپ 9دسمبر 2024ء کویوم شہدا کے موقع پر گرفتار کئےگئے ایم کیوایم کے کارکن محمد کامران کباڑی اور گزشتہ چندروز کے دوران گرفتارکرکے لاپتہ کئےگئے دیگر کارکنوں کی رہائی کےلئے بھی احکامات صادر فرمائیں۔ بہت بہت شکریہ احقر الطاف حسین بانی وقائد متحدہ قومی موومنٹ 185 Whitchurch Lane Edgware Middlesex, HA8 6QT Email :
[email protected]
Website :
http://
mqm.org
Phone : 0044-208-9527300 Watsup : +44-7908 510556
10/30/2025 8:31:14 PM
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us