Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کے اندر بے شمار عناصر حب الوطنی کا لبادہ اوڑہ کر ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی نثار احمد پہنور


ملک کے اندر بے شمار عناصر حب الوطنی کا لبادہ اوڑہ کر ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی نثار احمد پہنور
 Posted on: 12/2/2013
ملک کے اندر بے شمار عناصر حب الوطنی کا لبادہ اوڑہ کر ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی نثار احمد پہنور
ہزاروں محب وطن پاکستانیوں کے قاتل، فوجی جوانو ں کے گلے کاٹنے والے طالبان کے سربراہ کی ہلاکت پر اسے شہید کا درجہ دینے اور فوجیوں کو ہلاک کہنے والے جماعت اسلامی کے سربراہ کو شرم کرنی چاہئے، اشفاق منگی
حب الوطنی کا دم بھرنے والے منافق سیاستدان ملک کو تباہی کے دہانے لے جارہے ہیں، فرخ اعظم
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اولڈ ملیر سیکٹر میں معززین سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔یکم، دسمبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پنہور اوررکن اسمبلی اشفاق احمد منگی ،انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج سلیم جوکھیو ، اسلم بلوچ اراکین بشیر احمد دروان ،سید احمد رضا نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بروز جمعرات کو E1,E2ایریا کھوکھرا پار میں واقع کیمونٹی سینٹر میں اولڈ ملیر سیکٹر ویونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدرد سپورٹرز وعلاقہ معززین سے ملاقات کی اور ملک کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بانی وقائدتحریک محترم الطاف حسین بھائی کا پیغام پہنچایا ۔اس موقع پر ذمہ داران ،کارکنان ومعززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی نثار احمد پنہور نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں بیرونی خطرا ت سر پر منڈلارہے ہیں وہیں ملک کے اند ربے شمار عناصر حب الوطنی کا لبادہ اوڑہ کر ملکی سا لمیت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان کا ڈھونگ رچانے والے انصاف کے علمبردا ر آج انسانیت کے قاتلوں کی طرف داری کررہے ہے ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کہا کہ ہزاروں محب وطن پاکستانیوں کے قاتل ،پاکستان کے غیور بہادر فوجی جوانو ں کے گلے کاٹنے والے طالبان کے سربراہ کی ہلاکت پر اسے شہید کا درجہ دینے والے اور فوجیوں کو ہلاک کہنے والے جماعت اسلامی کے سربراہ کو شرم کرنی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردکسی بھی قسم کی معافی اور رعایت کے قابل نہیں ہے، پشاور میں ڈرون حملوں پر جرائم پیشہ لوگوں کی ہلاکت پرتحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے عہدیداران نیٹو سپلائی کو بند کرنے کے لئے دھرنا دیتے ہیں ،لیکن بم دھماکوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں ،خواتین اور بے گناہ انسانوں کی شہادت پر تعزیت اور مذمت کے دوجملے بولنا گوارہ نہیں کرتے ۔کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچار ج فرخ اعظم نے کہا کہ نام نہاد جماعتوں کا عمل و کردار ثابت کررہا ہے کہ یہ محب وطن جماعتیں نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے کرتا دھرتا محب وطن ہیں ،انہیں ملک سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ ہی اس میں بسنے والی عوام سے انہیں کوئی لگاؤ ہے بس وہ اپنے مفادات کیلئے ایک مرتبہ پھر عوام کو بیوقوف بنانے رہیں اور حب الوطنی کا دم بھرنے الے منافق سیاستدان جو ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جارہے ہیں ،ایسے سیاستدانوں سے ہمیں چھٹکارا حاصل کرناہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم خو د عملی طور پر ان عناصر کے خلاف برسر پیکار ہوکر انکا سیاسی ،سماجی طو پرسوشل بائیکا ٹ کریں اور ملک دشمن اور قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہوکر انکے خلاف اٹھ کھڑے ہوجائیں۔

12/2/2016 1:51:28 PM