Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دو جواں سال سگے بھائیوں مدبر رضا اور حیدر رضا کے سفاقانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دو جواں سال سگے بھائیوں مدبر رضا اور حیدر رضا کے سفاقانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/1/2013
کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دو جواں سال سگے بھائیوں مدبر رضا اور حیدر رضا کے سفاقانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
تمام فرقہ وارانہ تنظیموں کے دہشت گردوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ بے گناہ شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں
معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار
لندن۔۔۔ یکم دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دو جواں سال سگے بھائیوں مدبررضا اور حیدر رضاکے سفاقانہ قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام فر قہ وارانہ تنظیموں کے دہشت گردوں نے کراچی کے رخ کر لیا ہے جہاں وہ بے گناہ شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اس دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح آپریشن نہیں کیا جارہاہے ۔ انہوں نے صدر مملکت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں فر قہ واریت کے نام پر کھلی دہشت گردی کرنے والوں اور معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے اور ان کی کمین گاہوں کا شہر سے ہمیشہ ہمیشہ کے خاتمہ کر ا جائے ۔ جنا ب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے بھائیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ میں اور میرے ساتھی آپ کے غم میں برا بر شریک ہے اور دعا گوہے کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

12/3/2016 9:42:33 AM