Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی ڈرون حملے میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کے ڈرامے کررہی ہے، وسیم اختر


 Posted on: 12/1/2013
پی ٹی آئی ڈرون حملے میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کے ڈرامے کررہی ہے، وسیم اختر
قوم کو بتایاجائے کہ اس قسم کے ڈرامے کرکے امریکہ کا کیا بگاڑا جارہا ہے ؟
پی ٹی آئی نے سانحہ انچولی سمیت طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی
تحریک انصاف کے رہنما قوم کو یہ بھی بتائیں کہ وہ طالبان دہشت گردوں کی قتل وغارتگری اور دہشت گردی کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟
تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف امریکن سفارتخانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے سے کیوں گریز کررہی ہے ؟
کراچی ۔۔۔ یکم ، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے تحریک انصاف کی رہنما ء محترمہ شیریں مزاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب پرفضول اور لاحاصل تبصرے کرنے کے بجائے قوم کو بتایاجائے کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے امریکن سفارتخانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے سے کیوں گریز کررہی ہے ؟ ایک بیان میں وسیم اختر نے کہاکہ کیا تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نہیں معلوم کہ ان کے سربراہ عمران خان جن طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی میں سیاست کررہے ہیں انہی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما قوم کو یہ بھی بتائیں کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور قتل وغارتگری کرنے والے طالبان کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟انہوں نے کہاکہ ایک جانب پی ٹی آئی ڈرون حملے میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کے ڈرامے کررہی ہے جبکہ سانحہ انچولی سمیت طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں فوج ، رینجرز کے افسران اور جوانوں سمیت بے گناہ پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد احتجاجی مظاہرے کے ذریعہ تحریک انصاف منافقت کا مظاہرہ کرکے قوم کو گمراہ کررہی ہے، اس کے کارکنان احتجاج کی آڑ میں غریب ڈرائیوروں اور محنت کشوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، غنڈہ گردی کررہے ہیں اور غریب عوام کو معاشی مشکلات کا شکار بنارہے ہیں۔ قوم کو بتایاجائے کہ اس قسم کے ڈرامے کرکے امریکہ کا کیا بگاڑا جارہا ہے ؟وسیم اختر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کہاکہ اگر وہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے واقعی مخلص ہیں تو قوم کو جواب دیں کہ تحریک انصاف امریکن سفارتخانے کے باہراحتجاجی مظاہروں اور تادم مرگ بھوک ہڑتال سے راہ فرارکیوں اختیار کررہی ہے؟

12/2/2016 10:41:06 PM