Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ذمہ داران، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، الطاف حسین


ذمہ داران، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، الطاف حسین
 Posted on: 11/29/2013
ذمہ داران، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، الطاف حسین
عوام اپنے علاقوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں، الطاف حسین
مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔29، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر مختصر خطاب کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست منتخب عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے تحت جاری عوامی رابطہ مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ملک کی تازہ ترین صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔ جناب الطاف حسین نے عوام پر زور دیا کہ اپنے اپنے محلوں اور علاقوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اپنے علاقوں میں شرپسند اور انتہاء پسند عناصر پر نظر رکھیں اور ان کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ مکان فروخت کرتے یا کرایہ پر دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ مکان انتہاء پسند عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلا جائے۔

12/3/2016 9:44:08 AM