Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احتجاجی جلسہ اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، الطاف حسین


احتجاجی جلسہ اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، الطاف حسین
 Posted on: 11/28/2013
احتجاجی جلسہ اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، الطاف حسین
حکومت، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر انتہاء پسند مذہبی جماعتیں و اقعی اپنے نعروں میں سچی ہیں تو وہ آج کسی بھی وقت امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں
جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے ان جماعتوں کے رہنماء تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں
اگر یہ رہنماء امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرتے تو پھر میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ ملک کے نظم و نسق کو خراب سے خراب تر نہ کریں اور خدارا!! پاکستان پر رحم کریں
جب قومیں حالت جنگ میں ہوں تو پھر وطن کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ بیدار اور چوکس رہنا پڑتا ہے
اگر ان جماعتوں کے رہنماء امریکن ایمبیسی پر تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرسکتے تو پھر وہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں
شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے ڈرون حملے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن۔۔۔28، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور دیگر انتہاء پسند مذہبی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنے بیانات میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں کہ احتجاجی جلسہ اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب اگر یہ جماعتیں جلسے جلوس کے ذریعہ ڈرون حملے بندکرانا چاہتی ہیں ،واقعی اپنے نعروں میں سچی ہیں اور پاکستان کے معصوم عوام کو بے وقوف بناکر ان کے جذبات سے نہیں کھیلتیں تو ان جماعتوں کے رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ آج کسی بھی وقت امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں اور جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بہت سے لوگ یہ بہانہ بناسکتے ہیں کہ اتنی رات گئے بیان کیسے جاری ہوسکتا ہے تو جب قومیں حالت جنگ میں ہوں تو پھر صبح شام اور رات دن سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وطن کی حفاظت کیلئے ہرلمحہ بیداراورچوکس رہنا پڑتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر یہ رہنماء امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرتے تو پھر میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ قوم کے جذبات سے ہرگز نہ کھیلیں اور ملک کے نظم ونسق کو خراب سے خراب تر نہ کریں اور خدارا !! پاکستان پر رحم کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ان جماعتوں کے رہنماء امریکن ایمبیسی پر تادم مرگ بھوک ہڑتال نہیں کرسکتے توپھر وہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں۔

12/2/2016 1:48:44 PM