Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اوررشیدگوڈیل کی کراچی پریس کلب کے باہربلوچستان لاپتہ افرادکے اہلخانہ سے ملاقات


رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اوررشیدگوڈیل کی کراچی پریس کلب کے باہربلوچستان لاپتہ افرادکے اہلخانہ سے ملاقات
 Posted on: 11/28/2013
رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اوررشیدگوڈیل کی کراچی پریس کلب کے باہربلوچستان لاپتہ افرادکے اہلخانہ سے ملاقات
اہلخانہ کوقائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پہنچایااورایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
الطاف حسین کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے بلوچستان میں لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے آوازبلندکی،ماماقدیربلوچ
کراچی :۔۔۔28، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی ، رشید گوڈیل نے ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج عبدالخالق بلوچ نے کراچی پریس کلب کے باہرکیمپ میں بلوچستان مسنگ پرسن کمیٹی کے چیئرمین ماماقدیربلوچ اورلاپتہ افرادکے پریشان حال اہلخانہ سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایااورلاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ مسنگ پرسن کادکھ کیاہوتاہے وہ ایم کیوایم اچھی طرح سمجھتی ہے کیونکہ ایم کیوایم کے 28کارکنان92ء کے فوجی آپریشن کے دوران گرفتاری کے بعدلاپتہ کردیئے گئے اورآج بھی 10سے زائدکارکنان لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کیلئے کہیں کوئی سنوائی نہیں کی جارہی۔اس موقع پرمسنگ پرسن کمیٹی کے چیئرمین ماماقدیربلوچ نے بلوچستان کے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے آوازاحتجاج بلندکرنے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااور بلوچستان کے مسنگ پرسن افرادسمیت کراچی میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے جلدخیروآفیت بازیابی کیلئے دعاکی۔



12/6/2016 1:51:37 PM