Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس آمرانہ ،غیرآئینی اورغیرجمہوری ہے۔ الطاف حسین


پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس آمرانہ، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/27/2013
پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس آمرانہ، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔ الطاف حسین
وزیراعظم اس آرڈی ننس کو واپس لینے کااعلان کریں تاکہ اس کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی نہ کی جاسکے
1998ء میں بھی وزیراعظم نوازشریف سے درخواست کی تھی کہ خصوصی عدالتیں قائم نہ کریں لیکن انہوں نے ہماری درخواست نہ مانی اور پھر انہیں ایک ایسی ہی خصوصی عدالت سے سزا سنائی گئی 
وزیراعظم نے آرڈی ننس کے تحت لوگوں کو گرفتار کرکے 90 دن تک حراست میں رکھنے کی اجازت تو دیدی ہے لیکن گرفتار شدہ فرد کو سرکاری حراست میں تشدد کرکے مار دیا جائے تو اس کا خون کس کی گردن پر ہوگا؟
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی اس آرڈی ننس کو کالعدم کرنے کا حکم صادر فرمائیں
آمرانہ اورغیر جمہوری آرڈی ننس کے اجراء پر انسانی حقوق کی تنظیموں اوروکلاء انجمنوں کی خاموشی افسوسناک ہے
فوج اور پولیس کے ہزاروں افسروں اور جوانوں کے سفاک قاتلوں کو’’شہید‘‘ قرار دینے والے تو پورے ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن امن کیلئے کام کرنیوالے ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے
ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے گرفتار شدہ سیکٹرانچارج اسلام الحق کو فی الفورعدالت میں پیش کیا جائے
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور حیدرآباد میں زونل کمیٹی اور دیگرشعبہ جات کے اراکین سے خطاب
لندن ۔۔27 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے تحفظ پاکستان آرڈی ننس (PPO -2013) کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپراس آمرانہ، غیرآئینی اور غیرجمہوری آرڈی ننس کو واپس لینے کا اعلان کریں تاکہ اس کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی نہ کی جاسکے۔ جناب الطا ف حسین نے یہ بات کراچی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور حیدرآباد میں زونل کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1998ء میں جب آپ خصوصی عدالتیں قائم کررہے تھے تواس وقت بھی ہم نے آپ سے درخواست کی تھی کہ ایسانہ کریں لیکن آپ نے ہماری درخواست نہ مانی اور پھرخود آپ کوبھی ایک ایسی ہی عدالت سے سزاسنائی گئی ۔آج پھر پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس 2013ء کی شکل میں ایک غیرجمہوری اورغیرآئینی آرڈی ننس لایا گیا ہے۔ خدانخواستہ کل ایسا نہ ہو کہ آپ اور آپ کے ساتھی بھی اس کا نشانہ بنائے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نئے آرڈی ننس کے تحت لوگوں کوگرفتارکرکے 90 دن تک حراست میں رکھنے کی اجازت تودیدی ہے لیکن میں آپ سے سوال کرناچاہوں گا کہ اگرگرفتاری کے بعدپولیس اور دیگر سرکاری ادارے گرفتارشدہ فرد کو سرکاری حراست میں تشددکرکے مارد یں تواس کا خون کس کی گردن پر ہوگا؟ جناب الطا ف حسین نے اس آمرانہ، غیر جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمبنی آرڈی ننس کے اجراء پر انسانی حقوق کی تنظیموں اوروکلاء انجمنوں کی خاموشی پر بھی شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام حلقوں کواس آمرانہ اورغیرآئینی آرڈی ننس کی کھل کرمذمت کرنا چاہیے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی پی پی او آرڈی ننس 2013ء کو کالعدم کرنے کا حکم صادرفرمائیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ جن دہشت گردوں نے پاکستانی فوج اورپولیس کے ہزاروں افسروں اور جوانوں کو بیدردی سے قتل کیا، انکے قتل کی وڈیوز جاری کیں، ملکی دفاعی تنصیبات اورحساس عسکری اداروں کے دفاتر کوبموں سے اڑایا اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کوقتل کیا، ان سفاک دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ، انہیں’’شہید‘‘ قرار دینے والے اور انکی حمایت میں دھرنے اور مظاہرے کرنے والے تو پورے ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں، کھلے عام اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن صوبہ اور ملک میں امن کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوچن چن کرگرفتار کیا جارہا ہے۔ یہ کیساانصاف ہے کہ دہشت گرد اوران کے ہمنوا اورخیرخواہ تو آزاد ہیں لیکن ایم کیوایم کے محب وطن اورپرامن کارکنان مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں اورچھاپوں کی وجہ سے اپنے گھروں پر سوبھی نہیں سکتے اوراپنے ہی شہرمیں دربدری کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کوفی الفورعدالت میں پیش کیاجائے اور انکی جیل کسٹڈی کی جائے۔

12/5/2016 8:32:25 AM