Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادمیں پولیس اہلکاروں کوفائرنگ کرکے قتل کے واقعات دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی


حیدرآبادمیں پولیس اہلکاروں کوفائرنگ کرکے قتل کے واقعات دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/26/2013
حیدرآبادمیں پولیس اہلکاروں کوفائرنگ کرکے قتل کے واقعات دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے ،رابطہ کمیٹی
حیدرآبادمیں چندمنٹوں کے وقفے سے پولیس اہلکاروں کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاسختی نوٹس لیاجائے،سندھ حکومت سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی :۔۔ 26 ؍ نومبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدر آباد کے تین مختلف مقامات پرموٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی جانب سے 5پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے دہشت گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حیدرآبادمیں چندمنٹوں کے وقفے پولیس اہلکاروں کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاسختی نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآبادکے علاقے لطیف آبادنمبر 8،2 اور سخی پیرمیں فائرنگ کے واقعات سوچی سمجھی سازش ہے جس کامقصدشہرکاامن خراب کرناہے ۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعات جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے تمام اہلکاروں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعات کی مکمل تحقیقات کروائی جائے اورفائرنگ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔



12/2/2016 8:27:41 PM