Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے انچارج اسلام الحق کو فوری طور پر رہا کیا جائے، فاروق ستار، بابر غوری ، فیصل سبزواری


 Posted on: 11/26/2013
ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے انچارج اسلام الحق کو فوری طور پر رہا کیا جائے، فاروق ستار، بابر غوری ، فیصل سبزواری
ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے 
لاتعداد کارکنان اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ متعدد کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں
اسلام الحق کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا جائے گا
اسلام الحق پر اگرکوئی مقدمہ ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیاجائے،وزیراعظم پاکستان ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے سینیٹ ، قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز اور سندھ ااسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزاوری کاپرزور مطالبہ
کراچی ۔۔۔26،نومبر2013ء
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے وزیراعظم میاں نواز شریف ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز جنرل رضوان اختر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے انچارج اسلام الحق کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ایم کیوایم کے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے جن میں سے لاتعداد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ متعدد کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری اور فیصل سبزواری نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر انچارج اسلام الحق کو بھی گرفتار کیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا جائے گا۔ 
ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری اور فیصل سبزواری نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جن دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کے ہزاروں جوانوں اورپولیس اہلکاروں کو قتل کیا، ان کے قتل کی وڈیوز جاری کیں، ملکی دفاعی تنصیبات اور حساس عسکری اداروں کے دفاتر کو بموں سے اڑایا اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا ان دہشت گردوں کی حمایت میں دھرنے اور مظاہرے کرنے والے تو پورے ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں، کھلے عام اپنی سیاسی سرگرمیاں کررہے ہیں لیکن صوبہ اور ملک میں امن کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم کے رہنماؤں ، عہدیداروں اور کارکنوں کو چن چن کر گرفتارکیا جارہا ہے ۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہم نواوخیرخواہ تو آزاد ہیں لیکن ایم کیوایم کے محب وطن اور پرامن کارکنان اپنے گھروں پر سوبھی نہیں سکتے اور اپنے ہی شہر میں دربدری کی زندگی گزاررہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری اور فیصل سبزواری نے وزیراعظم پاکستان ، گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسلام الحق کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اگر ان پر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیاجائے ۔

12/8/2016 11:44:44 PM