Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/26/2013
ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ٹارگٹڈآپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں ذمہ داراورکارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں، آٹھ کارکنان
تاحال لاپتہ ہیں جن میں پی آئی بی سیکٹرکے تین سیکٹر ممبران بھی شامل ہیں
کئی ماہ گزرجانے کے باوجود ان کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس نے گرفتارکیا ہے اورکہاں رکھاگیا ہے
ایم کیوایم کراچی میں امن واستحکام چاہتی ہے اسی لئے اپنے عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجودکسی قسم کے احتجاج کاراستہ اختیارنہیں کیا 
ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے کئی عہدیدار اورکارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں،گزشتہ شب سرجانی ٹاؤن سیکٹر
کے انچارج اسلام الحق کوگرفتارکرلیاگیا 
اسلام الحق اوردیگرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے، لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایا جائے اورمعصوم وبے گناہ افرادکی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی


کراچی ۔۔25 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرانچارج اسلام الحق کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جب سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگٹڈآپریشن شروع ہواہے ایم کیوایم کے سینکڑوں ذمہ داراورکارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں جن میں سے آٹھ کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جن میں پی آئی بی سیکٹرکے تین سیکٹر ممبران بھی شامل ہیں۔کئی ماہ گزرجانے کے باوجود ان کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس نے گرفتارکیا ہے اورکہاں رکھاگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں امن واستحکام چاہتی ہے اسی لئے اس نے اپنے عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجودکسی قسم کے احتجاج کاراستہ اختیارنہیں کیا ۔ایم کیوایم توکراچی سمیت ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے کوشاں ہے اورقیام امن کے سلسلے میں حکومت، انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون بھی کررہی ہے لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے کہ ایم کیوایم کے ہی عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بھی شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کئی عہدیداروں اورکارکنوں کو گرفتارکر لیا گیا اور گزشتہ شب ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹرکے انچارج اسلام الحق کوگرفتارکرلیاگیاجن کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج اسلام الحق اوردیگرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے، لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایا جائے اورمعصوم وبے گناہ افرادکی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے

12/7/2016 8:25:05 AM