Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ انچولی کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی اپیل پرملک بھرمیں’’پرامن یوم‘‘سوگ منایاگیا


سانحہ انچولی کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی اپیل پرملک بھرمیں’’پرامن یوم‘‘سوگ منایاگیا
 Posted on: 11/23/2013
سانحہ انچولی کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی اپیل پرملک بھرمیں’’پرامن یوم‘‘سوگ منایاگیا
یوم سوگ کے موقع پرآزادکشمیرسمیت چاروں صوبوں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے
ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی جانب سے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی ،نائن زیروسمیت ایم کیوایم کے تمام دفاتراوربلندعمارتوں پرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورتعزیتی ومذمتی بینرزآویزاں کیے گئے،مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہوا،مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی ،
حق پرست پارلیمنٹرین،ونگزوشعبہ جات اورسیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورعوام کی شرکت
کراچی کی طرح اندرون سندھ،صوبہ پنجاب،بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورآزادکشمیرمیں بھی فاتحہ خوانی کے اجتمامات منعقدکیے گئے
اورکارکنان کی جانب سے بازؤں پرپٹیاں سیاہ باندھ کراورسیاہ پرچم لہراہ کرپرامن احتجاج ریکارڈکرایاگیا
کراچی ۔۔۔23، نومبر2013ء 
سانحہ انچولی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھرمیں ہفتہ کو’’پرامن یوم سوگ‘‘ منایاگیا اس سلسلے میں آزادکشمیرسمیت چاروں صوبوں میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ انچولی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے اور بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی گئی اورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت تمام دفاتراوربلندعمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اورتعزیتی ومذمتی بینرز آویزاں کیے گئے ۔ یومِ سوگ کے موقع پرشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع بعدنمازظہرلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹرمحمدفاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل ، عامر خان ، حیدر عبا س رضوی ،واسع جلیل ،کنور نوید جمیل ، سید امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ،توصیف خانزادہ، سیف یار خان ،یوسف شاہوانی ،عادل خان ، اسلم آفریدی ، رشید گوڈیل ، آنسہ ممتاز انوار،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورنچولی بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے تمام متاثرین سے مکمل اظہاریکجہتی کیاگیااس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے سانحہ انچولی کے شہداء کے ایصال ثواب ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اورزخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی سمیت ملک کی بقاء وسلامتی،عوام کی خوشحالی،مصائب و مشکلات اور دہشت گردی کے خاتمے ، دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری ،تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام،بھائی چارگی کے فروغ اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر صحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔کراچی کی طرح سندھ کے شہرحیدرآباد، میرپورخاص ،نوابشاہ ،ٹنڈوالہیار ، جامشورو ،عمرکوٹ، ٹھٹھہ ،بدین، گھوٹکی، خیرپور،نوشہروفیروز ،دادو، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، شکارپور ،کشمور ، جیکب آباد،صوبہ پنجاب میں تینوں زونل دفاتراپرپنجاب راولپنڈی ،سینٹرل پنجاب لاہور ، لوئر پنجاب ملتان جبکہ صوبہ بلوچستان کوئٹہ ، نصیرآباداورصوبہ خیبرپختونخواکے دیگراضلاع میں بھی یومِ سوگ کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے اوراس موقع پرذمہ داران وکارکنان اورعوام کی جانب سے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی گئی اورمذمتی بینرزآویزاں کرکے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔



12/9/2016 7:29:38 AM