Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہو بہانے والے درندہ صفت دہشت گردپاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہو بہانے والے درندہ صفت دہشت گردپاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/22/2013
بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہو بہانے والے درندہ صفت دہشت گردپاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
جماعت اسلامی،تحریک انصاف سمیت وہ تمام عقل سے عاری لوگ جویہ دلیل دیتے ہیں کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ڈرون حملوں کاردعمل ہیں وہ قوم کواس بات کاجواب دیں کہ آخرمعصوم وبے گناہ پاکستانی عوام نے کیاقصورکیاہے جو انہیں بم دھماکوں میں بربریت کانشانہ بنایاجارہاہے؟ 
پاکستان کے باشعور عوام منافقت کی سیاست کرنے وا لوں کامکمل بائیکاٹ کریں جومعصوم انسانوں کے قتل عام پر تو مجرمانہ خاموشی اختیارکرتے ہیں لیکن سفاک قاتلوں کے مارے جانے پر واویلامچاتے ہیں اورانہیں شہیدقراردیتے ہیں
کالعدم تنظیمیں معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کاسلسلہ بدستورجاری رکھے ہوئے ہیں اورحکومت ایسے عناصرکے خلاف بے بس دکھائی دیتی ہے
اگر پاکستان کوبچاناہے توحکومت ، پارلیمنٹ ، فوج، تمام عسکری ایجنسیوں اورعوام کو ملکر ان سفاک دہشت گردو ں کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔22 نومبر2013ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں انچولی کے علاقے میں دووہولناک بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوعناصر بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہوبہارہے ہیں وہ پاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے بھی کھلے دشمن ہیں ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج ایک بارپھر خون کے پیاسے دہشت گردوں نے جس طرح کراچی کے معصوم، نہتے اوربے گناہ عوام کواپنی بربریت اورسفاکیت کانشانہ بنایاہے اورجس طرح معصوموں کاخون بہایاہے اس پر ہردردمنددل سوگوار اورہرآنکھ اشکبار ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف سمیت وہ تمام عقل سے عاری لوگ جویہ دلیل دیتے ہیں کہ دہشت گردی کے یہ واقعات امریکی ڈرون حملوں کاردعمل ہیں وہ قوم کواس بات کاجواب دیں کہ آخر معصوم وبے گناہ پاکستانی عوام نے کیاقصورکیاہے جو انہیں بم دھماکوں میں بربریت کانشانہ بنایاجارہاہے؟ کیاڈرون حملے فیڈرل بی ایریا کے معصوم اوربے گناہ عوام نے کئے تھے جس پر انہیں دہشت گردی کانشانہ بنایاگیا ہے؟ان دھماکوں میں شہیدہونے والے معصوم بچوں کا ڈرون حملوں سے کیاتعلق تھاجوانہیں شہید کردیاگیا؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ پاکستان کے باشعور عوام منافقت کی سیاست کرنے وا لوں کے گھناؤنے چہروں کو پہچان لیں اوران کامکمل سیاسی وسماجی بائیکاٹ کریں جومعصوم انسانوں کے قتل عام پر تومجرمانہ خاموشی اختیارکرتے ہیں لیکن سفاک قاتلوں کے مارے جانے پر واویلامچاتے ہیں اورانہیں شہیدقراردیتے ہیں، جو فوج ،پولیس اورسیکوریٹی فورسز کے افسروں ، جوانوں کے گلے کاٹنے والوں،مساجد، امام بارگاہوں،بزرگان دین کے مزارات کوبموں سے اڑانے والوں، نمازجمعہ اور تراویح کے اجتماعات میں بم دھماکے کرکے معصوم مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف مذمت کاایک لفظ تک ادا کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں بلکہ یہ جماعتیں ان سفاک دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں شہیدقراردیتی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک انصاف اورجماعت اسلامی ڈرون حملوں کے نام پر دھرنے اورمظاہرے کرکے اورامریکہ کے خلاف لمبے چوڑے بیانات جاری کرکے اپنی سیاسی دکانیں چمکانے کاعمل کررہی ہیں جبکہ دوسر ی جانب ان کی خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں مختلف کاموں کیلئے امریکہ سے اربوں ڈالروصول کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ وارانہ انتہاپسندتنظیموں پر پابندی عائدہے لیکن یہ کالعدم تنظیمیں اس حکومتی پابندی کاکھلامذاق اڑاتے ہوئے مختلف ناموں سے اپنی گھناؤنی سرگرمیوں اورمعصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کاسلسلہ بدستورجاری رکھے ہوئے ہیں اورحکومت ایسے عناصرکے خلاف بے بس دکھائی دیتی ہے اورکوئی واضح ایکشن لینے پر تیارنظرنہیں آتی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے عوام کواب یہ سمجھ لیناہوگا کہ یہ دہشت گرد عناصر اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔اگر پاکستان کوبچاناہے توحکومت ، پارلیمنٹ ، فوج، تمام عسکری ایجنسیوں اورعوام کو ملکر ان سفاک دہشت گردو ں کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے سانحہ انچولی میں شہیدہونے والے معصوم وبے گناہ افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ معصوم شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے زخمیو ں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

 

12/10/2016 12:55:18 AM