Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ انچولی میں متعددمعصوم وبے گناہ افرادکی شہادت پرآج بروزہفتہ کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کی جانب سے پرامن یوم سوگ منانے کااعلان


سانحہ انچولی میں متعددمعصوم وبے گناہ افرادکی شہادت پرآج بروزہفتہ کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کی جانب سے پرامن یوم سوگ منانے کااعلان
 Posted on: 11/22/2013
سانحہ انچولی میں متعددمعصوم وبے گناہ افرادکی شہادت پرآج بروزہفتہ کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کی جانب سے پرامن یوم سوگ منانے کااعلان
یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ اور کاروبا ری سرگرمیاں جاری ر کھیں اورتعلیمی ادارے بھی کھلے رکھیں ۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
عوام پرامن طورپریوم سوگ منائیں، اپنے اپنے علاقوں میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں،بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں،سیاہ پرچم لہرائیں اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کریں
دہشت گردی کے واقعات اورکشیدہ حالات کے باعث کاروباراورطلبہ کاتعلیمی نقصان پہلے ہی بہت ہوچکاہے
عوام پرامن رہ کرسانحہ کے شہیدوں کاسوگ منائیں اوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں
کراچی۔۔۔ 22 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں انچولی بم دھماکوں کے سانحہ میں متعددمعصوم وبے گناہ افرادکی شہادت پرآج بروزہفتہ کراچی سمیت ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منانے کااعلان کیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انچولی کاواقعہ ایک بڑاسانحہ ہے لہٰذا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سانحہ پر پرامن طورپریوم سوگ منائیں، کارکنان وعوام اپنے اپنے علاقوں میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں،بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں ،سیاہ پرچم لہرائیں اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کریں۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں واضح الفاظ میں کہاکہ چونکہ دہشت گردی کے واقعات اورکشیدہ حالات کے باعث کاروبار اورطلبہ کاتعلیمی نقصان پہلے ہی بہت ہوچکاہے لہٰذا ہماری اپیل ہے کہ یوم سوگ کے موقع پر دکانیں ٹرانسپورٹ اور کاروبا ری سرگرمیاں جاری ر کھیں اورتعلیمی ادارے بھی کھلے رکھیں ۔رابطہ کمیٹی نے عوام تاجروں، صنعتکاروں اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہ کرسانحہ کے شہیدوں کاسوگ منائیں اوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔



12/10/2016 2:50:53 AM