Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ اور چمن میں بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت


کوئٹہ اور چمن میں بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 11/21/2013
کوئٹہ اور چمن میں بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
گزشتہ 24گھنٹوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے جو تشویشناک ہے 
حکومت ، عوام کی جان وم ال کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔21، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کوئٹہ اور چمن میں بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی ان وارداتوں میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ، ان واقعات میں پولیس ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، درجنوں افراد جاں بحق اور انگنت زخمی ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی تاخیر کے بغیر اقدامات کرے کیونکہ دہشت گردی کی اس نہ ختم ہونے والی لہر سے ایک طرف بے گناہ انسانی جانوں کا اتلاف ہورہا ہے جبکہ جانب ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے چمن اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

12/8/2016 9:56:24 PM