Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلسطین - اسرائیل تنازعے کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی مقالے کااجرا جناب الطاف حسین نے خطاب میں اپنے ہاتھ سے تحریرکردہ مقالہ حاظرین کو دکھایا


 فلسطین - اسرائیل تنازعے کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی مقالے کااجرا  جناب الطاف حسین نے خطاب میں اپنے ہاتھ سے تحریرکردہ مقالہ حاظرین کو دکھایا
 Posted on: 11/13/2023

فلسطین - اسرائیل تنازعے کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی مقالے کااجرا 
جناب الطاف حسین نے خطاب میں اپنے ہاتھ سے تحریرکردہ مقالہ حاظرین کو دکھایا 
 فلسطین میں جوکچھ ہورہاہے اسے دیکھ کر مجبورہواکہ اس پر کچھ لکھوں۔الطاف حسین
نوجوان خصوصاًتاریخ کے طالبعلم فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے کی تاریخ سے آگاہی کیلئے اس تحقیقی مقالے کابغور مطالعہ کریں۔الطا ف حسین
 جناب الطاف حسین نے تحقیقی مقالے کی تیاری کے سلسلے میں بھرپور محنت کرنے پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی اورایم کیوایم کے نیشنل وانٹرنیشنل انفارمیشن سیکریٹری قاسم علی رضا کو گلے لگاکر خصوصی شاباش پیش کی 
قائدتحریک الطاف حسین نے مقالے کے سلسلے میں کاوشیں کرنے پر رابطہ کمیٹی
 کے تمام ارکان کوبھی فرداًفرداًشاباش پیش کی
لندن …  13نومبر 2023ئ
فلسطین - اسرائیل تنازعے کے بارے میںتاریخی حقائق پر مبنی ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی مقالے کااجراء آج بروز پیرکردیاگیا۔ اپنے اس اہم تحقیقی مقالے کااجراء جناب الطاف حسین نے پیر کی شام اپنے لائیو وڈیو خطاب میںکیا۔ تحقیقی مقالے کایہ اجراء سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان اورمختلف ممالک میں براہ راست دیکھاگیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں تحقیقی مقالے کے بارے میں ناظرین کوبتایاکہ فلسطین میں جوکچھ ہورہاہے اسے دیکھ کرمیں مجبورہواکہ میں اس پر کچھ لکھوںاورلوگوں کو اس تنازعے کی تاریخ اوراس کے حقائق کے بارے میں بتاؤں۔ انہوں نے کہاکہ اس مقالے کی تیاری میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ لگا ، اس کے دوران تاریخی حوالوں اوران کی تصدیق کے لئے کئی کتابوں اور مختلف آن لائن سائٹس پر وزٹ کیاگیا ۔جناب الطاف حسین نے اپنے ہاتھ سے تحریرکردہ مقالہ بھی حاظرین کودکھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ مقالے کی کمپوزنگ اوراس کئی فائلیںبھی دکھاتے ہوئے کہاکہ اس مقالے کی تیاری میں بہت محنت کی گئی ۔ انہوں نے تمام ناظرین خصوصاًنوجوانوںسے کہاکہ وہ اس تحقیقی مقالے کابغور مطالعہ کریں تاکہ وہ فلسطین کی تاریخ کے ساتھ ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے کی تاریخ اوراس کے پس منظر اورحقائق جان سکیں۔جناب الطاف حسین نے تحقیقی مقالے کی ریڈنگ، کمپوزنگ اورتیاری کے سلسلے میں بھرپور محنت کرنے پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی اورایم کیوایم کے نیشنل و انٹرنیشنل انفارمیشن سیکریٹری قاسم علی رضا کو گلے لگاکر خصوصی شاباش پیش کی اور دعائیں دیں۔ اس موقع پر مصطفےٰ عزیزآبادی اور قاسم علی رضا نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سفیان یوسف، افتخارحسین اور ارشدحسین کے ہمراہ جناب الطا ف حسین کو مقالے کی کاپی پیش کی ۔ جناب الطا ف حسین نے مقالے کی کاپی نکال کرتمام ناظرین کوبھی دکھائی ۔ جناب الطاف حسین نے وڈیولنک کے ذریعے تقریب اجراء میں موجود رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز شاہد رضا، ریحان عبادت ، رابطہ کمیٹی کے سینئرایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری ، علی تراوش، عاطف شمیم اورحسان بٹ کوبھی تحقیقی مقالے کے سلسلے میں کاوشیں کرنے پر فرداًفرداً شاباش پیش کی ۔

٭٭٭٭٭

5/2/2024 3:57:22 AM