Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان کی صحافتی انجمنوں کے رہنمائو ں !
Posted on: 6/11/2023
پاکستان کی صحافتی انجمنوں کے رہنمائو ں ! اور معروف وممتاز ، سینئر ترین صحافی حضرات واینکر پر سننر! سلا م وآداب پاکستان کے ممتاز صحافی واینکر پرسن عمران ریاض خان کو 11مئی 2023ء کے روز اس وقت کچھ نامعلوم افراد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار یا اغوا کیا جب وہ بیر ونِ ملک روانگی کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ آج ان کی گمشدگی کو ایک ماہ ہوچکا ہےلیکن آج تک ان کے اہل خانہ اور پولیس سمیت کسی کو بھی علم نہیں کہ انہیں کہاں اور کس مقام پر رکھا گیا ہے ۔مجھے انتہائی حیرت ہے کہ ان کی ایک ماہ کی گمشدگی کے دوران ملک کی کسی بھی چھوٹی یا بڑی صحافتی انجمن نے نہ تو ان کی بحفاظت بازیابی کے لئے مطالبہ کیا اور نہ ہی صحافی حضرات و اینکر پرسنز نے ان کی گمشدگی کے خلاف مظاہر ے کئے ۔ صحافی انجمنیں وصحافی حضرات ! آپ کا نظریاتی اختلاف عمران ریاض خان سے ہو سکتا ہے لیکن وہ آپ ہی کی صحافی برادری کا ایک فر د ہے۔افسوس کہ اس کی گمشدگی پر آپ حضرات نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یا د رکھیئے! خدانخواستہ کل آپ کو اسی طرح گمشدہ کیا گیا او رزراتصور کریں کہ اگر آپ کی گمشدگی پر اسی طرح سب خاموش رہے تو آپ پر تو بعد میں، لیکن آپ کی گمشدگی کے دوران آپ کے گھر والوں کے دلوں پر کیا گزرے گی اور وہ کس ذہنی کرب و اذیت کا شکار ہوں گے؟ اگر آپ حضرات کو صرف اس بات کا ڈر اور خوف ہے کہ آپ کے احتجا ج کرنے پر طاقتور ادارے آپ کوبھی نقصان پہنچا سکتے ہیں تو پھرآپ قلم کی حرمت و تقدس کا درس دینا بند کر دیں ، اپنے قلم کو تو ڑ کر پھینک دیں او ر کوئی دوسرا شعبہ اختیار کر کے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے روزی روٹی کا کوئی اور بندوبست کر لیں یا پھر طاقتو ر ادارے کے صحافتی شعبہ میں ملازمت اختیا ر کرلیں ۔ اور اگر آپ یہ بھی نہیں کرسکتے تو پھر شاعرِ عوام حبیب جالب مرحوم کے بقول، قوم کی بہتری کا چھوڑ خیال فکر ِ تعمیر ِ ملک دل سے نکال تیرا پرچم ہے تیرا دست ِ سوال بے ضمیری کا اور کیا ہو مآل اب قلم سے ازار بند ہی ڈال الطاف حسین 11جون 2023
#عمران_ریاض_کو_بازیاب__کرو
Translate Tweet
10:02 PM · Jun 11, 2023
·
160.8K
Views
1,010
Retweets
60
Quotes
2,627
Likes
4
Bookmarks
11/20/2025 2:35:07 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us