Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بانی پاکستان قائداعظم کوسلوپوائزن دیکر قتل کیاگیا Altaf Hussain On Twitter
Posted on: 5/27/2023
27،مئی 2023ء بانی پاکستان قائداعظم کوسلوپوائزن دیکر قتل کیاگیا خان لیاقت علی خان کوقتل کیاگیا محترمہ فاطمہ جناح کو قتل کیاگیا ذوالفقارعلی بھٹو کوقتل کیاگیا بےنظیر زرداری کوقتل کیاگیا ان سب کے قاتل سب کومعلوم ہیں ملک میں باربارمارشل لاء نافذ کیاگیا، مارشل لاء لگانے والوں کا بھی سب کو معلوم ہے مارشل لاز کوانصاف کےکس بڑے ادارے نے جائز قراردیا، اس کا بھی سب کومعلوم ہے ''جمہوریت ہی سب سے بڑا انتقام ہے''،یہ نعرہ کس جماعت نے لگایااور ''ووٹ کو عزت دو'' کانعرہ کس جماعت نےلگایا، اس کا بھی سب کو معلوم ہے سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں ،منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانےوالوں نےاس بار سال 2023ء میں وفاداریاں تبدیل کرانے کی ایسی منڈی لگائی کہ ہرایک گھنٹے بعدمردوخواتین اپنی اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے دیکھے، سنے جارہے ہیں اورساتھ ساتھ پاکستانی فوج زندہ بادکےنعرے بھی لگا رہے ہیں۔ ا س مرتبہ یہ انوکھا اور کھلم کھلا غیرآئینی وغیرقانونی عمل بڑی دیدہ دلیری سے کون کروارہا ہے،اس کابھی بچے بچے کو خوب معلوم ہے ۔ ملک کی دیگر سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک طرف تو ان کرائی جانے والی سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی پر خوشی میں بغلیں بجارہی ہیں تو دوسری طرف بڑے بڑے نامور دانشور، قلمکار، صحافی حضرات اور اینکرپرسنز کی اکثریت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس نے معروف صحافی ارشد شریف کے سفاکانہ قتل پربھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ تیسری طرف ایساصاف نظر آرہا ہےکہ انسانی حقوق کی تمام ہی تنظیمیں اور انجمنیں موت کی نیند سو چکی ہیں ۔ چوتھی طرف ملک کی چھوٹی سے لیکر بڑی اور سب سے بڑی عدالتیں بھی خاموش ہیں ،ان کےانصاف کے ترازو کے پلڑے کچھ زیادہ ہی تیزی سے اوپر نیچے ہورہے ہیں ۔ پانچویں طرف ملک میں جگہ جگہ یعنی ملک کے ہر ہر کونے میں فوج کی حمایت میں ریلیاں نکلوائی جارہی ہیں خواہ ان میں شامل افراد کی تعداد چند نفوس پر ہی کیوں نہ مشتمل ہو۔کیا فوج کو اپنی عوامی مقبولیت اور زندہ بادی کے نعروں میں بہت ہی زیادہ کمی محسوس ہورہی ہے؟ چھٹی طرف یہ بیانیہ متعارف کرایاجارہاہے کہ ''فوج ہماری ریڈ لائن ہے'' ، کیا فوج کو''ہماری ریڈلائن'' قراردینے والوں کی نظرمیں پاکستان کی حیثیت ثانوی ہے؟ سیاسی تبدیلیاں کرائے جانے کے عمل پر آج جو لوگ خوشی میں بغلیں بجارہے ہیں انہیں یہ امر ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آج خوشی میں بغلیں بجانے والے کل خود ماتم کناں ہوں۔ آج دردمنددل رکھنے والے ہرپاکستانی کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ان تمام گھناؤنے اعمال ، انصاف اورجمہوریت کا جنازہ نکالنے کا انجام بالآخر ملک کے مستقبل کو کہاں لے جائے گااورملک کے مستقبل کا منطقی انجام کیاہوگا؟
Translate Tweet
0:36
0:46
2:09 PM · May 27, 2023
·
34K
Views
1/19/2026 11:49:51 AM
سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت
...
18 Jan 2026
انسانی حقوق کی ممتاز وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی
...
17 Jan 2026
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیق
...
17 Jan 2026
تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ
...
15 Jan 2026
ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ردوبد
...
13 Jan 2026
لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ ک
...
13 Jan 2026
شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوسلام
...
13 Jan 2026
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us