Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی ایک ملک دشمن جماعت ہے، جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی


جماعت اسلامی ایک ملک دشمن جماعت ہے، جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی
 Posted on: 11/10/2013
جماعت اسلامی ایک ملک دشمن جماعت ہے، جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی جائے ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل
مسلح افواج کے خلاف بیان کوئی ملک دشمن جماعت ہی دے سکتی ہے۔رابطہ کمیٹی
امیرمنورحسن نے ہزاروں معصوم وبے گناہ افراد کے سفاک قاتل کو شہید قرار دیکر اسلامی تعلیمات کی بھی توہین کی ہے
کراچی ۔۔۔۔10 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن کے بارے میں مسلح افواج کے ترجمان آئی ایس پی آرکے مذمتی بیان کی مکمل حمایت کی ہے اورکہاہے کہ مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں اورہزاروں معصوم وبے گناہ پاکستانیوں کے سفاک قاتل کو شہید قراردینے اور پاکستان کی سرحدوں کادفاع کرنے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کی توہین کرنے سے ثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی دراصل ایک ملک دشمن جماعت ہے کیونکہ مسلح افواج کے خلاف ایسابیان کوئی ملک دشمن جماعت ہی دے سکتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخارمحمدچوہدری سے اپیل کی ہے کہ جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن نے ہزاروں معصوم وبے گناہ شہریوں کے سفاک قاتل اور مساجد ، امام بارگاہوں،بزرگان دین کے مزارات اوردیگرمذاہب کی عبادتگاہوں کوبموں سے اڑانے کے ذمہ داردہشت گرد کو شہید قرار دیکر اسلامی شعائر اورتعلیمات کی بھی توہین کی ہے اوراس سے ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی کااسلامی تعلیمات سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ 



12/10/2016 12:27:39 PM