Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی


آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 11/10/2013
آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
ہڑتال کے باعث پاکستان بھرمیں کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکاراور قومی معیشت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے
وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے تحفظات دورکرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے
کراچی۔۔۔10، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کیے جائیں اورایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ چارروز سے ٹیکس میں اضافے کی مخالفت، امن وامان کے قیام اوردیگر مطالبات کے حق میں پورے ملک میں ہڑتال کااعلان کیا ہے لیکن اب تک وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کے تحفظات دورکرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹ برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث نہ صرف پاکستان بھرمیں کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے بلکہ قومی معیشت کوروزانہ کروڑوں روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑرہا ہے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ آل پاکستان گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا فوری نوٹس لیاجائے ، ٹرانسپورٹ برادری میں پائے جانے والے تحفظات دور کیے جائیں اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔



12/5/2016 2:35:49 AM