Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ بلوچستان کے ممتازقانون داں محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ اورممتازقبائلی رہنماء سیف اللہ شاہوانی کے ہمراہ بلوچستان کی سیاسی ،سماجی اورقبائلی شخصیات اوردیگرساتھیوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی


 Posted on: 11/8/2013
صوبہ بلوچستان کے ممتازقانون داں محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ اورممتازقبائلی رہنماء سیف اللہ شاہوانی کے ہمراہ بلوچستان کی سیاسی ،سماجی اورقبائلی شخصیات اوردیگرساتھیوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی
شمولیت اختیارکرنیوالوں میں حشمت اللہ قمرانی ایڈووکیٹ،طار ق مشتاق محمدحسنی ایڈووکیٹ اورقبائلی رہنماسلیم مینگلزئی سمیت دیگرشامل ہیں
متحدہ قومی موومنٹ ملک کے 98فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ہے جومتوسط طبقے سے نکل آئی ہے اورغریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے
محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ،سیف اللہ شاہوانی،حشمت اللہ قمرانی ایڈووکیٹ،طارق مشتاق ایڈووکیٹ،سلیم مینگلزئی اوردیگرکی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
ؐکوئٹہ: ۔۔۔8، نومبر2013ء
صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتازقانون داں ونائب صدرلائرزفورم پاکستان مسلم لیگ (ن)محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ اورممتازقبائلی وسماجی کارکن ملک سیف اللہ شاہوانی کے ہمراہ حشمت اللہ قمرانی ایڈووکیٹ،طار ق مشتاق محمدحسنی ایڈووکیٹ اورقبائلی رہنماسلیم مینگلزئی سمیت بلوچستان کی سیاسی ،سماجی ،قبائلی رہنماؤں اورسول سوسائٹی کی معروف شخصیات نے ایم کیوایم کے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت ،فکروفلسفے پرمکمل اعتمادکا اظہارکیاہے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہداورصوبہ بلوچستان کے حوالے سے پالیسیوں سے متاثر ہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ میں اپنی باقاعدہ شمولیت کااعلان انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدیوسف شاہوانی،صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج عبدالخالق بلوچ اورکوئٹہ زون کے انچارج پیربخش صومالانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ اورملک سیف اللہ شاہوانی کے ہمراہ شمولیت اختیارکرنیوالے تمام معززین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جوغریب ومتوسط طبقے سے نکل کر آئی ہے اورتمام تر مشکل حالات کے باوجود98فیصدعوام کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ انکے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگربڑی سیاسی جماعتوں کا منشور صرف الیکشن کے دن تک محدودہوکررہ گیاہے اورپاکستان کے اکثرسیاسی جماعتیں صرف چندخاندانوں کی وراثت بن گئیں ہیں اورغریب ومتوسط طبقہ اس وقت پورے ملک میں بالعموم اورصوبہ بلوچستان میں بالخصوص بے یارومددگارہوکررہ گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پورے ملک کی طرح صوبہ بلوچستان پربھی پچھلے65سال سے دوفیصدجاگیردارانہ سوچ کاقبضہ ہے اورہمارے ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی رہی ہے کہ روزاول سے لے کرآج تک اقتدارچند خاندانوں تک محدودرہایہی وجہ ہے کہ موروثی سیاست کے پروان چڑھنے کے باعث محض چندخاندانوں کے علاوہ پوری پاکستانی قوم غریب سے غریب ترہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت قانون دان اورسیاسی کارکن ہم نے پاکستان کی تقریباًتمام ہی سیاسی جماعتوں کے آئین منشوراورکارکردگی کابغورجائزہ اورمطالعہ کیاہے مگربدقسمتی سے اکثرجماعتیں صرف لٹریچراورانتخابی نعروں تک محدودپائی۔انہوں نے کہاکہ ہم یہاںیہ بات قابل ذکرسمجھتے ہیں کہ پورے ملک میں انتخابی نعروں اورعوامی خدمت پراگرکوئی جماعت مجھے پوری ہمیں پوری اترتی نظرآئی تووہ صرف اورصرف متحدہ قومی موومنٹ ہے جس نے روزاول سے صرف غریب ومتوسط طبقے کیلئے بھرپورجدوجہدکی اورجس کی عام مثال پورے ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان کے عوام کے ہردکھ درداورمصیبت کی گھڑی میںآگے بڑھ کرکرداراداکرناشیوہ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ بلوچستان پربھرپورطریقے سے ہرفورم پرآوازبلندکرنابھی الطاف حسین بھائی کااہم کارنامہ رہاہے اس کے ساتھ ساتھ ہم بحیثیت بلوچستانی عوام قائدتحریک الطاف حسین کوہمارے ایک متوسط طبقے کے نوجوان کورکن سندھ اسمبلی بنانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ،ملک سیف اللہ شاہوانی،حشمت اللہ قمبرانی ایڈووکیٹ،طارق مشتاق محمدحسنیی ایڈووکیٹ اورسلیم مینگلزئی قائدتحریک الطاف حسین کے کارواں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں غیرمشروط طورپرشمولیت کااعلان کرتے ہیں اوریہ عہدکرتے ہیں کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ کاپیغام بلوچستان میں گھرگھرپہنچانے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے بھرپورجدوجہدکرینگے۔آخرمیں انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدیوسف شاہوانی ،انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان عبدالخالق بلوچ اورانچارج کوئٹہ زون پیربخش صومالانی کی جانب سے ایم کیوایم میں خیرمقدم کرنے پرشکریہ اداکیا۔



12/3/2016 9:42:42 AM