Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے ،بھائی چارگی کے فروغ اور شہر میں قیام امن کیلئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب علمائے کرام مشائخ عظام اورمختلف مسالک کی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری


 Posted on: 11/6/2013
قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے ،بھائی چارگی کے فروغ اور شہر میں قیام امن کیلئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب علمائے کرام مشائخ عظام اورمختلف مسالک کی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان خالدسلطان اورعادل خان کے ہمراہ وفدکی ممتازعالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی اورمعروف شیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ملاقات
ایم کیوایم اتحادبین المسلمین کیلئے کوشاں ہے،خالدسلطان ،عادل خان 
تمام مکاتب فکرسے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا درس دیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں ،رابطہ کمیٹی کے ارکان کی اپیل
محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کاوشیں قابل قدرہیں،علمائے کرام
کراچی۔۔۔6؍ نومبر ، 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے ،بھائی چارگی کے فروغ اور شہر میں قیام امن کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،منتخب حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل وفودکی مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام مشائخ عظام ،مذہبی اسکالرز،مفتیان کرام ،نعت وثناء خواں حضرات اور مختلف مسالک کی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان خالدسلطان اورعادل خان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے ممتازعالم دین و مذہبی اسکالرمولاناتنویرالحق تھانوی اورمعروف شیعہ عالم علامہ طالب جوہری سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام کے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی ،بھائی چارگی اورقیام امن کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔اس موقع پرمولاناتنویرالحق تھانوی اورعلامہ طالب جوہری نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ خالدسلطان اورعادل خان کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور محرم الحرام اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر جو عناصر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرکے فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں وہ دراصل اتحا د بین المسلمین کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں۔انہوں نے مولاناتنویرالحق تھانوی اورعلامہ طالب جوہری سمیت تمام مکاتب فکرسے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا درس دیں اور کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے سازشی عناصر کو اشتعال انگیزی کا موقع مل سکے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی کوششوں اورفرائض سے کسی صورت غافل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم محرم الحرام میں شیعہ علمائے کرام ، شیعہ انجمنوں اور دیگر مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنی عملی کوششیں جاری رکھے گی ۔اس موقع پرایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوردیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔

12/3/2016 9:57:18 PM