Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارتگری فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی


کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارتگری فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/5/2013
کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارتگری فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد آپس میں بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں
امن دشمن عناصر کو کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے اور وہ شہر میں فرقہ واریت کی بنیاد پر فسادات کی سازش کررہے ہیں
عوام فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو سمجھیں اور اپنے اتحاد سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں
کراچی ۔۔۔5، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کی قتل وغارتگری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان المناک واقعات کو شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا حصہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی مسلسل شب وروز محنت کے باعث کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ پارہی ہے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد آپس میں بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں تاہم امن دشمن عناصر کو کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے اور وہ شہر میں فرقہ واریت کی بنیاد پر فسادات کی سازش کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں سفاک دہشت گردوں نے شیعہ کمیونٹی کے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اورآج سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوعناصر اپنے گھناؤنے اور مذموم مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شیعہ اورسنی عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو سمجھیں اور کسی بھی واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے اتحاد سے فرقہ واراہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی نے اہل تشیع اورسنی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں ، اپنی تقاریر، خطبات اور مجالس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، اتحاداور بھائی چارے کا درس دیں۔ 

12/6/2016 8:09:59 AM