Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن منصورعلی کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


 Posted on: 11/4/2013
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن منصورعلی کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
منصورعلی سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کے واقعات سازش کاحصہ ہیں،رابطہ کمیٹی
منصورعلی شہیدکے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت،شہیدکی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے رابطہ کمیٹی کی دعا
منصورعلی شہیدکوآہوں اورسسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اوردیگرکی شرکت
کراچی:۔۔۔4، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Aکے کارکن منصورعلی ولدمعصوم علی کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورتسلسل کے ساتھ ذمہ داران وکارکنان کے قتل کے واقعات کوایم کیوایم کے خلاف سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوقتل وغارتگری کانشانہ بنایاجارہاہے اور شہرمیں رینجرزوپولیس کی موجودگی میں حالیہ چندروزکے دوران ایم کیوایم کے متعددذمہ داران و کارکنان دہشت گردی کانشانہ بنائے جاچکے ہیں تاہم قتل وغارتگری میں ملوث ایک بھی دہشت گرد کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے کارکن منصورعلی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ منصورعلی کواسوقت دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاجب وہ پیرکے روزمعمول کے مطابق اپنے دفترجارہے تھے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب شہرمیں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کوجھوٹے مقدمات میں گرفتارکیاجارہاہے اورمرضی کے بیانات حاصل کرنے کیلئے دوران حراست انہیں سرکاری ٹارچرسیلوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردسرعام قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی ناک کے نیچے ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان کوقتل وغارتگری کانشانہ بنارہے ہیں اورانہیں پکڑنے والاکوئی نہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ منصورعلی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرپاکستان ممنون حسین،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن منصورعلی سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء منصورعلی شہیدکوسیکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ مین شاہراہ شاہ ولی اللہ نگرپراداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی،حق پرست اراکین اسمبلی محمد حسین،سیف الدین خالد،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔


12/11/2016 3:57:52 AM