Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برصغیرکی معروف گلوکارہ ریشماں کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت


برصغیرکی معروف گلوکارہ ریشماں کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارتعزیت
 Posted on: 11/3/2013
برصغیرکی معروف گلوکارہ ریشماں کے انتقال قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہارتعزیت
گلوکارہ ریشماں کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پرہونا مشکل ہے ، الطاف حسین
ممتاز گلوکارہ ریشماں موسیقی کی دنیا میں منفرد انداز رکھتی تھیں
حکومت، موسیقی کے شعبہ میں گلوکارہ ریشماں کی قومی خدمات کے اعتراف کے طورپر انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نواز ے
لندن۔۔۔3، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برصغیر کی معروف گلوکارہ ریشماں کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور گلوکارہ ریشماں کے انتقال کو قومی نقصان قراردیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ممتاز گلوکارہ ریشماں موسیقی کی دنیا میں منفرد انداز رکھتی تھیں اور ان کی منفرد گائیکی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول تھی اوران کے انتقال سے دنیا بھرمیں مقیم ان کے مداحوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ اناللہ وانا الہ راجعون۔ انہوں نے کہاکہ گلوکارہ ریشماں کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک عالمگیرشخصیت سے محروم ہوگئی ہے اوران کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء پرہونا انتہائی مشکل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فن موسیقی سے وابستہ گلوکاروں اور گلوکاراؤں کوچاہیے کہ وہ اپنے فن میں منفرد اور ممتاز مقام کے حصول کیلئے ریشماں مرحومہ کی طرح خوب محنت کریں ، دل لگاکر ریاض کریں اورفن موسیقی کے اسلوب سیکھنے کی بھرپورکوشش کریں۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ موسیقی کے شعبہ میں گلوکارہ ریشماں کی قومی خدمات کے اعتراف کے طورپر انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نواز ا جائے اور مرحومہ کے لواحقین کی بھرپورمالی مدد کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے گلوکارہ ریشماں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ،سوگوارلواحقین اورمرحومہ کے مداحوں کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)

12/8/2016 10:09:04 AM