Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 6مزدور کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


 Posted on: 11/2/2013
بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 6مزدور کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
بے گناہ مزدور کان کنوں کا سفاکانہ قتل محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، رابطہ کمیٹی 
مقتول مزدور کان کنوں کے تمام سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔2،نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 6مزدور کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس ورادات کوکھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے مچھ میں بے گناہ مزدور کان کنوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے کی واقعہ محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جن میں سینکڑوں بے گناہ افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں اور اب مچھ میں فائرنگ کرکے مزدوروں کو ہلاک کرنے کی دہشت گردانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مزدور وں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

12/5/2016 4:28:30 AM