Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیامیں کوئی بھی کسی کی پوزیشن یامقام نہیں لے سکتا۔الطاف حسین


دنیامیں کوئی بھی کسی کی پوزیشن یامقام نہیں لے سکتا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2013
دنیامیں کوئی بھی کسی کی پوزیشن یامقام نہیں لے سکتا۔الطاف حسین
ہرانسان کااپنامقام، اپنی صلاحیت اوراپنی خوبیاں ہوتی ہیں
انسان کو اس خوف میں مبتلانہیں ہوناچاہیے کہ کوئی آکے میری کرسی یامیرامقام یا میری جگہ لے لے گا
اپنی پوزیشن یامقام کھوجانے کاخوف انسان میں نہ صرف منفی سوچ پیدا کرتاہے بلکہ انسان کی صلاحیتوں کوبھی نقصان پہنچاتا ہے
یہی انسانی فطرت ہمیں قومی سیاست میں بھی نظرآتی ہے اور ہم اقتدار کیلئے آپس میں لڑتے رہتے ہیں
ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی کو دیے گئے ایک طویل لیکچرسے خطاب
لندن۔۔۔31، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دنیامیں کوئی بھی کسی کی پوزیشن یا مقام نہیں لے سکتا، ہرفردکی اپنی حیثیت اور اپنامقام ہوتاہے اوراس سے اس کی جگہ یاحیثیت کوئی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی کو دیے گئے ایک طویل لیکچرمیں کہی۔ جناب الطا ف حسین نے لیکچرمیں قومی وبین الاقوامی حالات،تنظیمی صورتحال،انسانی فطرت اوربشری خامیوں کے بارے میں تفصیلی اظہارخیال کیا۔ یہ تفصیلی لیکچر بعدمیں جاری کیاجائے گاتاہم آج اس لیکچر کے چنداقتباسات جاری کئے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ہی قوم ،ایک ہی طبقہ ،ایک ہی گروہ یاایک ہی جیسی رنگت ،زبان یا نسل سے تعلق رکھنے کے باوجودانسانوں کی فطرت، صلاحیت،ذہنی پختگی،آئی کیولیول اورخوبیوں میں فرق ہوتاہے۔انسان اسی بنیادپر معاشرے میں اپنامقام اورپوزیشن بناتاہے۔تاہم اگر کسی دوسرے انسان میں بھی ایسی ہی صلاحیتیں،خوبیاں اورذہنی پختگی ہوتوبھی وہ ایسی ہی صلاحیتیں اورخوبیاں رکھنے والے کسی دوسرے فرد کی پوزیشن یامقام حاصل نہیں کرسکتاکیونکہ ہرفردکااپنامقام، اپنی صلاحیت اور اپنی خوبیاں ہوتی ہیں۔انسان کو اس خوف میں مبتلانہیں ہوناچاہیے کہ کوئی آکے میری کرسی یامیرامقام یا میری جگہ لے لے گا۔ مثال کے طور پرجن لوگوں نے سقراط کے علم وفکر کی مقبولیت سے خوف کھاکراس کوزہردینے کافیصلہ کیا وہ سقراط کوزہر کاپیالہ پلانے کے باوجود بھی سقراط نہیں بن سکے اوراس کی جگہ نہیں لے سکے۔انہوں نے کہاکہ اپنی پوزیشن یامقام کھوجانے کاخوف انسان میں نہ صرف منفی سوچ پیدا کرتاہے بلکہ یہ خوف اس انسان کی صلاحیتوں کوبھی نقصان پہنچاتا ہے لہٰذا انسانوں کواس خوف میں مبتلاہونے کے بجائے ایک دوسرے کی قدرکرنی چاہیے اور ایک دوسرے کااحترام کرناچاہیے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہی انسانی فطرت ہمیں قومی سیاست میں بھی نظرآتی ہے اور ہم اقتدار کیلئے آپس میں لڑتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے دشمن چاروں طرف سے ملک کونقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہٰذا ہمیں آپس میں اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے ۔



12/3/2016 7:44:07 AM