Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ سہراب گوٹھ 31، اکتوبر 1986ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


سانحہ سہراب گوٹھ 31، اکتوبر 1986ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 10/30/2013
سانحہ سہراب گوٹھ 31، اکتوبر 1986ء کے شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
سازشی منصوبے کے تحت جتنے بھی سانحات کرائے گئے انہیں وقت نے ثابت کردیا کہ یہ سانحات ایم کیوایم کو کمزور نہیں بلکہ اس 
کی مضبوطی اور نظریئے کے فروغ کا باعث بنے ہیں، الطاف حسین 
سانحہ سہراب گوٹھ 1986ء ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،اس دن سندھ کے مستقل باشندوں کو لڑانے کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے جلوسوں پر مسلح حملے کراکر درجنوں معصوم بے گناہ کارکنان کو شہید و زخمی کردیا گیا ، الطاف حسین 
سانحہ سہراب گوٹھ 31، اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 27ویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔30، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ سہراب گوٹھ 31اکتوبر1986ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ جس تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت اور سازش صفحہ ہستی سے نہیں مٹاسکتی ۔ سانحہ 31اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 27ویں برسی کے موقع اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ سہراب گوٹھ 1986ء ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس دن سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑانے کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے جلوسوں پر مسلح حملے کرائے گئے اور ایم کیوایم کے درجنوں معصوم و بے گناہ کارکنان کو شہید وزخمی کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ سہراب گوٹھ 31اکتوبر 1986ء اس لئے کرایا گیا تھا کہ 8، اگست 1986ء نشترپارک کراچی میں ایم کیوایم نے پہلا تاریخی کنونشن منعقد کیا جس میں حق پرست عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت نے استحصالی عناصر کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی اور انہوں نے حق پرستی کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے 31اکتوبر 1986ء کو خون کی ہولی کھیلی لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حق پرستی کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے جتنے بھی سازشی منصوبے کے تحت سانحات کرائے گئے انہیں وقت نے ثابت کردیا کہ یہ سانحات ایم کیوایم کو کمزور نہیں بلکہ اس کی مضبوطی اور نظریئے کے فروغ کا باعث بنے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیوایم کے شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈوں کے اثرات سے باہر نکل چکی ہے۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ 31اکتوبر 1986ء کے شہداء کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔




12/3/2016 9:32:56 AM