Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اجتماع کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اجتماع کا انعقاد
 Posted on: 10/29/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اجتماع کا انعقاد
اجتماع کے شرکاء سے جناب الطاف حسین کا انتہائی اہم اور فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کی آمد سے قبل مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد کیا گیا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اور فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کیااورعلمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز مذہبی اسکالرز، ذاکرین ،مفتیان دین اورنعت وثناء خواں حضرات کی اپنے وفود اور رفقاء کرام کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محرم الحرام میں مذہبی رواداری کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام،عالم دین، مشائخ عظام ،تمام مذہبی اسکالرزاور ذاکرین سمیت مختلف مذہبی، سماجی اورفلاحی انجمنوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہونیوالے علمائے کرام کے اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں وسیع وعریض لال قلعہ گراؤنڈ کو پنڈال کادرجہ دیکراس میں درجنوں راؤنڈ ٹیبلز لگائی گئی تھیں جبکہ پنڈال میں سامنے کی جانب سے فرشی اسٹیج بنایا گیا جس کے عقب میں سادہ اسکرین لگائی تھی جس پرجلی حروف میں ’’علمائے کرام،مشائخ عظام اورمذہبی اسکالرزسے قائد تحریک جناب الطاف حسین کافکرانگزخطاب‘‘تحریرتھااسکرین کے اطراف میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر نمایاں تھی۔ اجتماع کا آغاز اپنے مقررہ وقت پرقرآن پاک تلاوت سے شروع ہوامعروف عالم دین ومذہبی اسکالر مولانا تنویرالحق تھانوی نے قرآن پاک کی تلاوت کی اوراس کا ترجمہ بیان کیا،پروگرام میں نظامت کے فرائض ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے انجام دئیے۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی، متحدہ علماء کمیٹی، حق پرست اراکین ،سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کے انچارجز و اراکین نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور اجتماع میں شرکت کرنیوالے تمام علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز اورذاکرین کوپورے عزت واحترام کیساتھ مخصوص نشستوں تک پہنچایا۔جناب الطاف حسین کاخطاب مغرب کی نمازکے وقفے بعد7بجے تک جاری رہاجس کے بعدحاضرین محفل نے جناب الطاف حسین کاشاندار اجتماع منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان سے مختلف سوالات کیے۔علماء کنویشن کے اختتام پرمعروف عالم دین ومذہبی اسکالرمولاناتنویرالحق تھانوی نے پاکستان کی بقاء و سلامتی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے، محرم الحرام کے دوران قیام امن وامان،مسلمانوں میں اتحاد ،مذہبی رواداری اوردہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے تمام افراد کی مغفرت سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی، ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعائیں کرائی۔ بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اکابرین محفل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ 

12/9/2016 9:24:20 AM