Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
نادرا ریکارڈ میں بانی ایم کیو ایم کے رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف
Posted on: 10/13/2022
نادرا ریکارڈ میں بانی ایم کیو ایم کے رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نادرا ریکارڈ میں بانی ایم کیو ایم کے رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،بانی متحدہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ انسداد دہشتگردی کیعدالت کی ہدایات پر الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا گیا۔وزار ت داخلہ ، خارجہ کے حکام پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ سول رائٹس اور کریمنل کیس دو الگ چیزیں ہیں۔ فاضل جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے عجیب لوگ ہیں، ڈائریکشن کس کو دوں، کیا الطاف حسین کی درخواست کسی نے دیکھی بھی ہے؟ ایک درخواست 2014 سے زیرالتوا ہے ، اسے دیکھیں تو سہی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نادرا کے وکیل نے کہاکہ نادرا کے ریکارڈ میں الطاف حسین رجسٹرڈ ہی نہیں ، ان کا شناختی کارڈ نادرا کے قیام سے پہلے کا ہو سکتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وزارت داخلہ سے کون آیا ہے؟ آ کر بنیادی بات تو بتا دیں،ایک شخص پاور آف اٹارنی رجسٹر کرانا چاہتا ہے اور سفارت خانہ اس کو تسلیم نہیں کر رہا ، الطاف حسین کی درخواست زیرالتوا ہے ، اس پر فیصلہ کر دیں؟ فاضل جسٹس نے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے کوئی شخص آیا ہی نہیں ڈائریکشن کس کو دوں؟ وزارت داخلہ والے کیسے عجیب لوگ ہیں ، عدالت نے استفسار پر بتایا گیا کہ وزارت خارجہ سے بھی کوئی نہیں آیا۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کتنی عجیب بات ہے ، وزارت خارجہ اور داخلہ دونوں سے کوئی نہیں آیا ، ایک گھنٹے میں وزارت داخلہ اور خارجہ کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہو جائیں ، نادرا کو اطلاع ہو گئی ، کیا دونوں وزارتوں کو اطلاع نہیں ملی؟ ایک فون کال کر کے کہہ دیا کہ بس تاریخ لے لیں ، اگر الطاف حسین کی شناختی کارڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے تو وہ بھی بتا دیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ و خارجہ کے متعلقہ ڈائریکٹرز کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو وزارت داخلہ اور خارجہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ وزارت داخلہ کے نمائندہ نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ڈائریکشن تھی کہ الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کریں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک
Link:
https://jang.com.pk/news/1146709
9/4/2026 7:42:59 AM
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us