Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض صحافتی تنظیموں کی چند شخصیات کی جانب سے پی ایف یو جے کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات میں ایم کیوایم کو ملوث کرنا افسوسناک ہے، ترجمان شعبہ اطلاعات ایم کیوایم


 Posted on: 10/28/2013
بعض صحافتی تنظیموں کی چند شخصیات کی جانب سے پی ایف یو جے کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات میں ایم کیوایم کو ملوث کرنا افسوسناک ہے، ترجمان شعبہ اطلاعات ایم کیوایم 
ایم کیوایم تمام صحافتی تنظیموں اور انکے منتخب عہدیداروں کا احترام کرتی ہے چاہے وہ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتے ہوں
صحافتی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ خدارا اپنے باہمی اختلافات میں ایم کیوایم کو ملوث نہ کریں، ترجمان
کراچی:۔۔28؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے بعض صحافتی تنظیموں کے چند شخصیات کی جانب سے پی ایف یو جے کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات میں ایم کیو ایم کو ملوث کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایم کیوایم تمام صحافتی تنظیموں اور ان کے منتخب عہدیداروں کا احترام کرتی ہے چاہے وہ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتے ہوں جس کا تازہ ترین ثبوت 24؍ اکتوبر کو عزیزآباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ تھا جس میں تمام ہی صحافتی تنظیموں اور گروپوں سے تعلق رکھتے والے صحافی شریک تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ بعض صحافیوں کی جانب سے پی ایف یو جے کے انتخابات میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات میں ایم کیو ایم کو مورود الزام ٹھہرانا قابل مذمت ہے ۔ ترجمان نے صحافتی بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ خدارا اپنے باہمی اختلافات میں ایم کیو ایم کو ملوث نہ کریں ۔

12/3/2016 9:38:46 AM