Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 10/28/2013
ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن آصف حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔28، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے جواں سال کارکن آصف حسین کی مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات کا فی الفور سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور قتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے آصف حسین شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آصف حسین شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)

12/10/2016 6:12:32 PM