Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سی ٹی ڈی اوررینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 سی ٹی ڈی اوررینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے  تردید کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 3/11/2021

سی ٹی ڈی اوررینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے
 تردید کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
قائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ سے دہشت گردی اورتشدد کی سیاست کے خلاف ہیں، وہ
 پرامن سیاسی جدوجہد پریقین رکھتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی رینجرز 18مارچ کے حوالے سے کل ہی کارکنان وعوام
 کے نام جاری کردہ قائدتحریک الطاف حسین کے تازہ آڈیوپیغام کو خودسن سکتے ہیں
 اپنے تازہ ترین آڈیوپیغام میں قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 18مارچ کو نہایت پرامن طورپرمکاچوک پرجمع ہوں، کہیں کوئی گڑبڑ نہ ہو، اگرکہیںکوئی شرارت کی
 کوشش کرے تو پولیس وانتظامیہ کوآگاہ کریں اورامن کوبرقراررکھنے میںپولیس وانتظامیہ سے 
مکمل تعاون کریں۔ رابطہ کمیٹی
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمیداس معاملے کانوٹس لیںکہ ملک
 کے مفاد میںبہترہوتی ہوئی اس مثبت صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کون کررہاہے۔رابطہ کمیٹی

لندن  …  11  مارچ  2021 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج سی ٹی ڈی اوررینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ سے دہشت گردی اورتشدد کی سیاست کے خلاف ہیں، وہ پرامن سیاسی جدوجہد پریقین رکھتے ہیں،انہوں نے اپنی 43سالہ تحریکی جدوجہدکے دوران کبھی بھی کسی کوتشددکاکوئی درس نہیں دیابلکہ ہمیشہ پرامن جدوجہدکی تلقین کی،قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مجرمانہ سرگرمیوں کی مخالفت کی اورمجرمانہ سرگرمیوںمیں ملوث افرادکوکبھی بھی تحریک کی صفوں میں پسندنہیں کیا۔اگرکوئی قائدتحریک الطاف حسین کے درس کے برخلاف کوئی غلط عمل کرتاہے تواس کو قائدتحریک الطاف حسین سے جوڑناسراسرزیادتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم بڑے ادب کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمیداورڈی جی رینجرزسے گزارش کرتے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین نے کل مورخہ 10مارچ 2021ء کوبھی کارکنان وعوام کے نام جوآڈیوپیغام جاری کیا ہے اسے وہ خودسن سکتے ہیں، اپنے اس تازہ ترین آڈیوپیغام میں بھی قائدتحریک الطاف حسین نے کارکنان وعوام سے یہی اپیل کی ہے کہ وہ 18مارچ کو ایم کیوایم کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پرامن طورپرمکاچوک پر جمع ہوں،اپنے عزم کااظہار کریں اور نہایت پرامن طورپراپنے اپنے گھروںکوچلے جائیں، کہیں کوئی گڑبڑ نہ ہو، عوام کوکوئی تکلیف نہ ہو اوراگرکہیںکوئی شرارت کی کوشش کرے تو خود قانون ہاتھ میں نہ لیں بلکہ فوری طور پر پولیس وانتظامیہ کوآگاہ کریں اورامن کوبرقراررکھنے میںپولیس وانتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس مثبت اور واضح اعلان کے باوجود بھی برسوں پرانی کسی کی گفتگوکوتوڑمروڑکراسے نیا بناکرپیش کرنااوراس کو قائدتحریک الطاف حسین سے جوڑ نااور ایم کیوایم پر تشدداوردہشت گردی کاالزام لگاناسوائے اس کے اورکچھ نہیں کہ ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کی کردارکشی کی جائے اورانہیں بدنام کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمیدسے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کانوٹس لیںاوراس بات پر غورکریںکہ ملک کے مفاد میںبہترہوتی ہوئی مثبت صورتحال کو اس طرح کے عمل کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کون کررہاہے۔
٭٭٭٭٭



4/17/2021 12:53:49 AM