Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے37ویںیوم تاسیس پرعزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہو نے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی


 ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے37ویںیوم تاسیس پرعزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہو نے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
 Posted on: 3/10/2021

ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے37ویںیوم تاسیس پرعزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہو نے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
کارکنان یوم تاسیس کوبھرپورانداز میںمنانے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کارکنان وہمدردعوام 18مارچ کوپرامن طورپرعزیزآباد میں مکاچوک پر جمع ہوکرتنظیمی جوش وجذبے کااظہارکریں گے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 
لندن  …10 مارچ  2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے37ویںیوم تاسیس کو یوم عزم کے طورپر بھرپوراندازمیں منانے اوریوم عزم کے سلسلے میںعزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہو نے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ قائدتحریک کی جانب سے توثیق اورحتمی منظوری کے بعد رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ اس مرتبہ ایم کیوایم کا37واں یوم تاسیس یوم عزم کے طورپربھرپور انداز میں منایا جائے گااورجمعرات18مارچ کو عزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہوکرتحریکی جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوںاورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 18مارچ کوپرامن طورپرعزیزآباد میں مکاچوک پر جمع ہوں، وہاںتنظیمی جوش وجذبے کااظہارکریں، تحریکی نغموں کو بجاکران میں دیے گئے نظریاتی پیغام کونہ صرف دوبارہ سنیں بلکہ ان میں بیان کئے گئے عزم وحوصلے کی تجدید بھی کریں۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوںسے کہاہے کہ وہ یوم تاسیس کوبھرپورانداز میں منانے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سے سکھر تک اورملک کے دیگر حصوںسے جوساتھی 18مارچ کو مکاچوک پریوم عزم کے اس تنظیمی پروگرام میں شرکت کرنا چاہیں اور ان کے مالی حالات اس بات کی اجازت دیں تووہ بھی مکاچوک پہنچ کر یوم عزم کے پروگرام میں شرکت کریں ۔ 

٭٭٭٭٭

5/14/2021 10:29:16 AM