Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوایک ماہ بعد آج بر وز جمعہ لندن کے بارنیٹ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا


  ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوایک ماہ بعد آج بر وز جمعہ  لندن کے بارنیٹ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
 Posted on: 2/12/2021

 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوایک ماہ بعد آج بر وز جمعہ
 لندن کے بارنیٹ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
جناب الطاف حسین کووائرل انفیکشن کی وجہ سے طبیعت زیادہ ناسازہونے پر 13جنوری کو بارنیٹ اسپتال میںداخل کیاگیاتھا
 ڈاکٹروںکا الطاف حسین کومکمل طورپر صحتیاب ہونے کیلئے فی الحال 
مکمل آرام کرنے کامشورہ 
 اسپتال سے گھرپہنچنے پر اراکین رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کا خیرمقدم کیا
کارکنان اورعوام صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور دورکعت نفل شکرانہ اداکریں۔الطاف حسین 
غیرمسلم کارکنان اورہمدرد اپنے مذہبی عقائدکے تحت شکرانہ اداکریں ۔ الطاف حسین
 
لندن  …  12  فروری 2021ئ
ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورکارکنان وعوام کی دعاؤں کی بدولت بانی وقائدجناب الطاف حسین کوایک ماہ بعد آج بر وز جمعہ لندن کے بارنیٹ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔  جناب الطاف حسین کووائرل انفیکشن کی وجہ سے طبیعت زیادہ ناسازہونے پرانہیں 13جنوری 2021ء کو لندن کے بارنیٹ اسپتال میںداخل کیاگیاتھا۔ اسپتال منتقلی کے آغاز میں انہیں چند روز آئی سی یو میں بھی رکھاگیا تاہم طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھاجہاں ڈاکٹرز اوراسپتال کے عملہ نے ان کے علاج پربھرپور توجہ دی، ڈاکٹرز وقتافوقتاً جناب الطاف حسین کے معائنے بھی کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے اوران کی روشنی میں ان کا علاج جاری رہا ۔ جناب الطاف حسین کی علالت کی خبرسے دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے کارکنان وعوام میںگہری تشویش کی لہردوڑگئی اورانہوںنے قائدتحریک کی صحت یابی اوردرازی عمر کے لئے دعائیں شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوروفاپرست کارکنان وعوام کی دعاؤں سے جناب الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ ڈاکٹروں کے بورڈ نے جناب الطاف حسین کے طبی معائنوں کی رپورٹس کاجائزہ لینے کے بعد ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری پر اپنے اطمینان اورخوشگوارحیرت کا اظہار کیا اورانہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کافیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کے بورڈ کے فیصلے کے تحت جناب الطاف حسین کوآج بروز جمعہ اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔ وہ 30روزتک بارنیٹ اسپتال میں زیرعلاج رہے۔ ڈاکٹروں نے جناب الطاف حسین کو مکمل طورپر صحتیاب ہونے کیلئے فی الحال مکمل آرام کرنے کامشورہ دیا ہے۔ اسپتال سے گھرپہنچنے پر اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کا خیرمقدم کیااورانہیں صحتیابی پر مبارکبادپیش کی اوران کی صحتیابی پراللہ تعالیٰ کاشکر اداکیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اپنی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کابہت بہت شکر ادا کیا ہے ۔ انہوں نے تحریک کے کارکنوںاوراپنے چاہنے والے تمام لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کاشکر بجالانے کیلئے دورکعت نفل شکرانہ ادا کریں ۔اسی طرح غیرمسلم کارکنان اورہمدردبھی اپنے اپنے مذہبی عقائدکے تحت خداکا شکر ادا کریں اور ان کی مکمل صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے دعاکریں۔ 
٭٭٭٭٭
 



3/8/2021 10:01:19 AM